20 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

کھیلوں کے وزیر جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر نے آج قومی کھیلوں کے دن فٹ انڈیا موبائل ایپ کا آغاز کیا

Urdu News

‘‘ آزادی کا امر ت مہوتسو ’’ کے حصے کے طور پر فٹ انڈیا موومنٹ کی دوسری سالگرہ منانے  کے سلسلہ میں نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کے وزیر جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر نے آج  میجر دھیان چند نیشنل اسٹیڈیم ، نئی دہلی میں فٹ انڈیا موبائل ایپلی کیشن کا آغاز کیا۔ اس تقریب میں نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کےوزیر جناب نستھ پرمانک نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پرکھیلوں کے سکریٹری جناب روی متل اور نوجوانوں کے امور کی سکریٹری  محترمہ اوشا شرما بھی موجود تھی۔ فٹ انڈیا ایپ لانچ ایونٹ کے آغاز سے قبل جناب انوراگ ٹھاکر نے سب سے پہلے ہاکی کے جادوگر میجر دھیان چند کی مرتی پر پھولوں سے خراج تحسین پیش کی۔جناب نستھ پرمانک نے بھی  خراج عقیدت پیش کیا ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001R5AE.jpg

وزراء نے ہندوستانی ہاکی ٹیم کے کپتان منپریت سنگھ ، پہلوان سنگرام سنگھ ، کھیل جرنلسٹ ایاز میمن، پائلٹ کیپٹن اینی دیویا ، ایک اسکول کی طالب علم اور ایک گھریلو خاتون کے ساتھ ورچوئل طریقے سے بات چیت کی۔ گھریلو خاتون نے لانچ کے بعد فٹ انڈیا ایپ کا  استعمال بھی کرکے دکھایا۔

فٹ انڈیا ایپ اینڈرائیڈ اور آئی او ایس دونوں پلیٹ فارموں  پر انگریزی اور ہندی میں دستیاب ہے اور یہ مفت ہے۔ ایپ اس بات کو دھیان میں رکھتے ہوئے تیار کیا گیا ہے کہ یہ عام اسمارٹ فون پر بھی کام کرے ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002B7ZH.jpg

فٹ انڈیا موومنٹ کی دوسری سالگرہ کے ساتھ ساتھ قومی کھیلوں کے قومی  دن  کے موقع پر بھی مبارکباد دیتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ‘‘فٹ انڈیا موبائل ایپ’’ ہر  ایک ہندوستانی کو ایک موبائل کی مدد سے فٹنس  کی سطح کو جانچنے کا موقع دیتا ہے۔ اس میں ‘فٹنس سکور’، اینی میٹڈ ویڈیوز، سرگرمیوں سے متعلق ٹریکر اور ذاتی نوعیت کی خصو صی قدریات پورا کرنے والی ‘‘مائی پلان ’’ جیسی کچھ سہولیات بھی شامل ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ سال وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے مختلف عمروں کے مطابق فٹنس پروٹوکول لانچ کیے تھے ، یہ پروٹوکول ڈبلیو ایچ او سے تصدیق شدہ ہیں اور بین الاقوامی معیارات کودھیان میں  رکھتے ہوئے  تیار گئے ہیں۔ جناب نریندر مودی نے ملک والو ں  کے لیے فٹنس منتر بھی دیا ہے – ‘‘فٹنس کی ڈوز’’ ، آدھا گھنٹہ روز۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0035M8U.jpg

انہوں نے کہا کہ عزت مآب وزیر اعظم نے 29 اگست 2019 کو کھیلوں کے قومی دن کے موقع پر  فٹ انڈیا مومنٹ کا آغاز کیا تھا جس کا مقصد فٹنس کو ہر ہندستانی کی زندگی کا لازمی حصہ بنانا تھا۔ آج یہ عوامی تحریک بن گیا ہے۔ ‘‘میں عوام سے اپیل کرتا ہوں کہ فٹ انڈیا موومنٹ میں عوامی شمولیت کے ذریعے آزادی کا امرت مہوتسو کو کا کامیاب بنائیں’’۔ جناب انوراگ ٹھاکر نے کہا کہ ایک صحت مند ہندستان ایک نیا ہندستان ہے۔  فٹ انڈیا موبائل ایپ 135 کروڑ ہندستانیوں کے لیے لانچ کیا گیا  ہندستان کا سب جامع فٹنس ایپ ہے۔

جناب انوراگ ٹھاکر نے مزید کہا کہ ہمارے نوجوانوں کی فٹنس کو یقینی بنانا ضروری ہے اگر ہم چاہتے ہیں کہ وہ قوم کی تعمیر میں معنی خیز حصہ ڈالیں۔ انہوں نے سب سے اپیل کی کہ وہ سوشل میڈیا کے ذریعے ایپ کو مقبول بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ ایپ مفت ہے لیکن ہماری فٹنس کے لیے انمول ثابت ہوگی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0044B6J.jpg

جناب نستھ پرمانک نے کہا کہ فٹ انڈیا موومنٹ کو عوامی تحریک  بنانے میں ملک کے عوام کا تعاون بہت اہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ فٹ انڈیا ایپ نئے ہندوستان کو فٹ انڈیا بنانے اور وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے خواب کو پورا کرنے میں مدد دے گی۔ جناب پرمانک نے مزید کہا کہ وزیر کھیل جناب انوراگ ٹھاکر فٹ انڈیا کے لیے ایک حقیقی رول ماڈل ہیں اور وہ سب کو متاثر کرتے ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0052JZG.jpg

ورچوئل بات چیت کے دوران ، ہندوستانی ہاکی ٹیم کے کپتان من پریت سنگھ نے ایپ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اس میں دی گئی سہولیات کا استعمال بڑی آسانی سے کیا جا سکتا ہے۔ اور صحت کے پیمانوں کی نگرانی کرنے میں بھی بہت مددگار ہے۔ کیپٹن اینی دیویا ، جو پائلٹ ہیں ، نے ایپ کی مدد سے اپنے مصروف کام کے شیڈول کے دوران پانی کی مقدار اور نیند کی نگرانی کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ اس نے ترمیم شدہ پش اپس بھی انجام دیئے جو جسم کے اوپری حصے کو مضبوط بنانے میں مدد کرتی ہیں۔ ورزش ایپ پر دستیاب ہے اور ہر کوئی ایپ پر اپنا اسکور حاصل کر سکتا ہے۔ جناب انوراگ ٹھاکر اور نستھ پرمانک نے جسم کے استحکام اور توازن کو برقرار رکھنے کے لیے پہلوان سنگرام سنگھ کے ساتھ ورجش کی۔ کھیل جرنلسٹ ایاز میمن نے بزرگوں کے لیے فٹنس کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور فٹ رہنے کے لیے ‘‘چیر اسٹریچ’’ کا پورا عمل کرکے دکھایا۔ آٹھویں درجہ کی طالبہ شروتی تومر نے پڑھائی کے ساتھ ساتھ جسمانی تندرستی کی اہمیت کے بارے میں بات کی۔ جبکہ گھریلو محترمہ شیاملی شرما نے با قاعدہ کرکے دکھایا کہ ہر دن گھر کی مصروفیات دوران فٹ رہنے میں ایپ کس طرح مددگار ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image006DR7V.jpg

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 29 اگست 2019 فٹ انڈیا موومنٹ کا آغاز  کیا تھا۔  اس تحریک کے بارے میں وزیر اعظم کا ویژن تھا۔ ہندستان و ایک فٹ اور صحت مند قوم بنانا۔ خاص پیغام تھا کہ فٹ رہنا آسان ہے ، تفریحی اور مفت ہے ، اور اس پر کہیں بھی عمل کیا جا سکتا ہے۔ ایک سال بعد ، فٹ انڈیا موومنٹ کی پہلی سالگرہ کے موقع پر ، وزیر اعظم نے ‘تین عمر کے زمروں  (1) 5-18 سال (2) 18-65 سال اور (3) 65سے زیادہ سال’ کے لیے مناسب عمر کے فٹنس پروٹوکول کا آغاز کیا۔  ایک ماہرین  کمیٹی نے تشکیل کیا اور ڈبلیو ایچ او نے بھی اسکی تائید کی ہے۔  وزیر اعظم ملک کے عوام کو ایک منتر بھی ہے ‘‘فٹنس کی ڈوز۔ آدھہ گھنٹہ روز’’

فٹ انڈیا ایپ کی خصوصیت ہے۔ ہر شخص عمر کے مطابق  فٹنس جانچ کے ایک سیٹ کے ذریعے اپنے فٹنس اسکور کی جانچ کر سکتا ہے اور یہ بات جان سکتا ہے کہ کس طرح وہ اپنی فٹنس کو بہتر بنا سکتا ہے۔

“فٹنس پروٹوکول” مختلف عمر کے لوگوں کو مختلف یوگ کرانے کا موقع دیتا ہے جو انہیں عام فٹنس کو برقرار رکھنے میں مدد کرتا ہے۔

اضافی خصوصیات:

ہر ایک کسی عمر ، حنف ، موجودہ طرز زندگی اور جسمانی ساخت کی بنیاد پر الگ الگ خوراک ، سرگرمیوں کی ضرورت ہوتی ہے۔ فٹ انڈیا موبائل ایپ کی “مائی پلان” خصوصیت ہرشخص کو اپنے موجودہ طرز زندگی – جسمانی سرگرمی ، پانی کی مقدار ، سونے کے اوقات ، موجودہ وزن اور مطلوبہ وزن پر متعین کرنے کی اجازت دیتی ہے۔فٹ انڈیا ایپ ہندستانی پانی کے گلاس اور نیند کے گھنٹوں کا نظم کرتا ہے ۔

اس ایپ کی “ایکٹیویٹی ٹریکر”  سہولت لوگو ں کو اپنی روزمرہ کی سرگرمیوں پر نظر رکھنے میں مدد دیتی ہے۔ اسٹیپ ٹریکر  اسکے روزانہ کے قدموں پر ن ظر رکھنے میں مدد کرتا ہے۔ یہ ایپ عوام کی روزانہ کی پانی کی مقدار کیلوریز کی مقدار اور نیند کے گھنٹوں کی بھی نگرانی رکھنے میں مدد کرتا ہے۔

لوگ ہر  گھنٹے کے حساب سے یاد رکھنے  کے لیے میٹنگ کر سکتے ہیں اور فٹنس اسکور اور روزانہ کی سرگرمیوں کی  اپنی  ترقی کی معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔ لوگ اپنی فٹنس اور سرگمیوں کا ڈاٹا دوسروں کے ساتھ شیئر کر سکتے ہیں تاکہ دوسروں کو بھی ترغیب دلائی جا سکے۔

یہ ایپ لوگوں، اسکولوں ، گروپوں اور تنظیموں کو فٹ انڈیا کے مختلف پروگراموں  میں حصہ لینے کے مواقع بھی فراہم کرتی ہے۔ لوگ اس پلیٹ فارم کا استعمال کر کے اپنی فٹنس کو دوسروں کے ساتھ شیئر کر سکتے ہیں۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More