17.9 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

آئی این ایس ہنسا کی 5 ستمبر 21 کو ڈائمنڈ جوبلی

Urdu News

ہندستانی بحریہ کا اولین ہوائی اڈہ ہنسا جو ہندستانی بحریہ کا پہلا ایئر اسٹیشن ہے 05 ستمبر 2021 کو اپنی ڈائمنڈ جوبلی منا رہا ہے۔ 1958 میں کوئمبٹور میں سی ہاک، الایز اور ویمپائر طیاروں کے ساتھ قائم ہونے والے بحریہ کی اڑانوں کے اس نظم کو آگے چل کر  05 ستمبر 1961 کو آئی این ایس ہنسا کا نام دے کر متحرک کیا گیا۔ گوا کی آزادی کے بعد  اپریل 1962 میں ڈبولیم ہوائی پٹی کو بحریہ نے اپنی تحویل میں لے لیا اور آئی این ایس ہنسا کو جون 1964 میں ڈبولیم منتقل کر دیا  گیا۔

صرف چند ہوائی جہازوں کے ساتھ ایک معمولی ایئر اسٹیشن کے طور پر کام شروع کرنے والے آئی این ایس ہنسا نے گزشتہ چھ دہائیوں کے دوران اپنی طاقت میں اضافہ کیا ہے اور اس وقت سالانہ اوسطا 5000 گھنٹے سے زیادہ کی پرواز کے ساتھ  40 سے زائد فوجی طیارے سرگرم عمل ہیں۔ ایئر اسٹیشن ملکی اور بین اقوامی پروازوں کو یومیہ چوبیسوں گھنٹے سنبھال کر شہری ہوابازی کی بھی مدد کرتا ہے۔ ایک سال میں اوسطاً 29000 پروازیں ہوتی ہیں۔

آئی این ایس ہنسا ہندستانی بحریہ کے محاذی ایئر اسکواڈرن کا ٹھکانہ ہے۔ ان میں

آئی این اے ایس 310 ‘کوبرا’ ڈورنیئر 228 طیاروں کے ساتھ، آئی این اے ایس 315 ‘ونگڈ اسٹالینز’ لمبی رینج کے سمندری گشتی طیارے آئی ایل 38 ایس ڈی کے ساتھ، آئی این اے ایس 339 ‘فالکنز’  ہوائی پیشگی انتباہی  ہیلی کاپٹرکاموو 31 کے ساتھ؛ آئی این اے ایس 303 ‘بلیک پینتھرز’ اور آئی این اے ایس 300 ‘وائٹ ٹائیگرز’ سپرسونک کیریئر سے چلنے والے مگ 29 کے جنگ طیاروں کے ساتھ ، اورآئی این اے ایس 323 ‘ہیریئرز’ اے ایل ایچ میک سوئم  ہیلی کاپٹروں کے ساتھ  شامل ہیں۔ اس ایئر اسٹیشن سے جلد ہی آئی این اے ایس 316 کی شروعات کے ساتھ  بوئنگ پی 8 آئی لانگ رینج سمندری بحری جہاز کی پرواز شروع ہو گی۔

آئی این ایس ہنسا کے کمانڈنگ آفیسر کوموڈور اجے ڈی تھیوفلس نے کہا کہ “کئی برسوں کے دوران اس اڈے نے بحریہ کی جنگی طاقت کے ایک اہم حصے کی نمائندگی کی ہے۔ ہنسا کے ہوائی جہاز پورے مغربی سمندری ساحلی علاقے کی سلامتی کو نمایاں طور پر بڑھایا ہے۔ اس میں ساحل کے قریب کے اثاثے اور سمندر کی طرف سے آنے والے خطرات کو بے اثر کرنے کے لئے وسیع پیمانے پر نگرانی شامل ہے۔ اس اڈے نے شہری حکام  کو سرچ اینڈ ریسکیو، ایچ اے ڈی آر، سیلابی ریلیف ، کمیونٹی سرگرمیوں اور وندے بھارت کی متعدد پروازوں کی صورت میں خاطر خواہ امداد فراہم کی ہے۔

آئی این ایس ہنسا 06 ستمبر 2021 کو معزز صدر جمہوریہ ہند کی جانب سے بحری ہوا بازی کو پریزیڈنٹس کلر (صدارتی اعزاز) پیش کرنے کی با وقار تقریب کی میزبانی کرے گا۔ یہ تقریب آئی این ایس ہنسا کی ڈائمنڈ جوبلی اور گوا کی آزادی کے موقع پر منعقد کی جا رہی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pix038WG4.jpeg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pix040EXF.jpeg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pix05ZDDS.jpeg

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More