16.7 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

وزیراعظم نے گوا کے حفظان صحت سے متعلق کارکنان اور کووڈ ویکسین پروگرام کے فیض یافتگان کے ساتھ بات چیت کی

Urdu News

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے گوا میں بالغ آبادی کو پہلی خوراک کی صد فیصد کوریج کے لئے ایک ویڈیو کانفرنس کے توسط سے گوا کے حفظان صحت کے کارکنوں اور کووڈ ٹیکہ کاری پروگرام کے فیض یافتگان کے ساتھ بات چیت کی۔

حفظان صحت کے کارکنان اور فیض یافتگان  کے ساتھ بات چیت

اس بات چیت کے دوران، وزیراعظم نے گوا میڈیکل کالج کے لیکچرار ڈاکٹر نتن دھوپدلے سے پوچھا کہ انہوں نے لوگوں کو کووڈ کے ٹیکے لینے کے لئے کیسے راضی کیا۔ انہوں نے کووڈ ٹیکہ کاری مہم اور پہلے کی مہم کے درمیان کے فرق کے بارے میں بھی بات کی۔ ڈاکٹر دھوپدلے نے اس خصوصی مہم کے ایک مشن موڈ مہم ہونے کی تعریف کی۔  اپوزیشن پارٹیوں کی نکتہ چینی کرتے ہوئے ، وزیراعظم نے اس بات پر حیرت کا اظہار کیا کہ 2.5 کروڑ لوگوں کو ٹیکہ لگانے کے بعد ٹیکہ لینے والے لوگوں کے بجائے اپوزیشن پارٹی کی طرف سے ردعمل کیسا  آیا۔ وزیراعظم نے گوا میں بالغ آبادی کو پہلی خوراک  کی صد فیصد کوریج کو پورا کرنے کے لئے ڈاکٹروں اور دیگر کورونا واریئرس کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ یہ پوری دنیا کے لئے ایک تحریک کا باعث ہے۔

وزیراعظم نے کووڈ  فیض یافتہ اور  کارکن جناب نذیر شیخ کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے پوچھا کہ انہوں نے دوسروں کو ویکسین لینے کے لئے راغب کرنے کا فیصلہ کیسے کیا۔ انہوں نے جناب نذیر شیخ سے لوگوں کو ٹیکہ کاری مراکز تک لے جانے میں آنے والی مشکلات کے بارے میں پوچھا۔ انہوں نے جناب نذیر سے ٹیکہ کاری مہم میں ان کے تجربات کے بارے میں بھی پوچھا۔ وزیراعظم نے کہا کہ جناب نذیر شیخ کی کوشش کی طرح ’سب کا پریاس‘ کو شامل کرنا اس انتہائی اہم مہم کے نتیجہ خیز ہونے کی ایک بڑی وجہ ہے۔ وزیراعظم نے ملک بھر میں سماجی اعتبار سے بیدار کارکنوں کی تعریف کی۔

وزیراعظم نے محترمہ سیما فرنانڈیز کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے پوچھا کہ جب لوگ ٹیکہ کاری کے لئے ان کے پاس آئے تو انہوں نے کیا پوچھا۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ویکسین کے لئے کس طرح کولڈچین کا رکھ رکھاؤ کیا گیا۔ انہوں نے ویکسین کی صفر بربرادی حاصل کرنے کے لئے ان کے ذریعہ اٹھائے گئے اقدامات کے بارے میں بھی پوچھا۔ وزیراعظم نے خاندانی ذمہ داریوں کے باوجود اپنے فرائض کو انجام دینے کے لئے ان کی تعریف کی اور ان کی کوششوں کے لئے سبھی کورونا واریئرس کے کنبوں کو شکریہ ادا کیا ۔

وزیراعظم نے جناب ششی کانت بھگت کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے یاد کیا کہ کس طرح انہوں نے کل اپنی سالگرہ پر اپنے ایک پرانے شناسا کے ساتھ بات چیت کی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ جب ان سے ان کی عمر کے بارے میں پوچھا گیا تو وزیراعظم نے کہا ، ’ابھی 30 باقی ہیں۔‘ جناب مودی نے 25 سالہ جناب بھگت کو مشورہ دیا کہ وہ 75 پر توجہ نہ دیں  بلکہ آنے والے 25 برسوں پر فوکس کریں۔ انہوں نے ان سے ٹیکہ کاری کے دوران ان کے سامنے آنے والی کسی  بھی طرح کی پریشانی کے بارے میں پوچھا۔ جناب بھگت نے سینئر سٹیزن کو دی جانے والی ترجیح پر بھی اطمینان ظاہر کیا۔ انہوں نے ویکسین کے منفی اثرات کے اندیشوں کو بھی دور کیا۔ کیونکہ وہ ذیابیطس کے مریض ہیں  اور انہیں کسی طرح کے منفی اثر کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔ وزیراعظم نے ریٹائرڈ  سیلس ٹیکس افسر جناب بھگت کی ان کی سماجی خدمات کے لئے تعریف کی اور کہا کہ سرکار ٹیکسیشن کے شعبے سمیت زندگی کو سہل بنانے کے لئے پرعزم ہے۔

وزیراعظم نے محترمہ سویٹی ایس ایم وینگولیکر سے پوچھا کہ انہوں نے کس طرح دور دراز کے علاقوں میں ٹیکہ اتسو کا انعقاد کیا ۔ انہوں نے اس منصوبے کے بارے میں پوچھا جو اتسو کے انعقاد کے لئے بنایا گیا تھا۔ وزیراعظم نے زور دے کرکہا کہ وبا کے دوران اسے جہاں تک ممکن ہو ، آسان بنانے پر توجہ مرکوز کی گئی۔ انہوں نے اس طرح  کی وسیع مہم میں شامل لاجسٹک کو باقاعدہ دستاویزی شکل دینے اور اسے پھیلانے کے لئے کہا۔

وزیراعظم نے نابینہ فیض یافتہ محترمہ سمیرہ خان سے ٹیکہ کاری کے ان کے تجربہ کے بارےمیں پوچھا۔ وزیراعظم نے محترمہ خان کی تعلیم میں ان کی حصولیابیوں کے لئے تعریف کی اور ایک آئی اے ایس افسر بننے کی ان کی آرزووں کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ جناب مودی نے ملک کے دیویانگ جنوں کی اس طرح  کی زندگی کو تحریک  دینے کے لئے تعریف کی جسے وہ گزار رہے ہیں۔

وزیراعظم کی تقریر

حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے ، وزیراعظم نے مبارک گنیش اتسو سیزن کے دوران اننت سوتر (پروٹیکشن) حاصل کرنے کے لئے گوا کے لوگوں کی تعریف کی۔ انہوں نے گوا میں سبھی مجاز لوگوں کے ویکسین کی کم سے کم ایک خوراک لینے پر خوشی ظاہر کی ۔ انہوں نے کہا ،’’ کورونا کے خلاف لڑائی میں یہ ایک اہم حصولیابی ہے۔ ایک بھارت ۔ شریشٹھ بھارت کے تصور کی علامت گوا کی  ہر حصولیابی مجھے خوشی سے لبریز کردیتی ہیں۔‘‘

وزیراعظم نے اہم حصولیابیوں والے اس دن پر جناب منوہر پاریکر کی خدمات کو یاد کیا ۔

وزیراعظم نے کہا کہ گزشتہ کچھ مہینوں میں، گوا نے شدید بارش، طوفان، سیلاب جیسی قدرتی آفات کا بہادری کے ساتھ سامنا کیا ہے۔ انہوں نے ان قدرتی آفات کے درمیان کورونا ٹیکہ کاری کی رفتار بنائے رکھنے کے لئے کورونا واریئرس، حفظان صحت کے کارکنوں اور ٹیم گوا کا شکریہ ادا کیا۔

وزیراعظم نے  سماجی اور جغرافیائی چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے گوا کے ذریعہ پیش کئے گئے  تال میل کی تعریف کی ۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کے دور-دراز علاقوں میں آباد، کیناکونا سب ڈویژن میں بھی تیزرفتار سے ٹیکہ کاری نے باقی ریاستوں کے لئے ایک مثال پیش کی ہے۔ انہوں نے کہا ، ’’ ’’گوا  نے’سب کا ساتھ ، سب کا وکاس، سب کا وشواس ‘ کے اچھے نتائج پیش کئے ہیں۔‘‘

وزیراعظم نے اس موقع پر کچھ جذباتی بھی ہوگئے  اور انہوں نے کہا ، ’’ میں نے کئی سالگرہ دیکھی ہیں اور میں ہمیشہ ہی ان باتوں سے دور رہا ہوں، ان چیزوں سے دور رہا ہوں لیکن میری زندگی میں کل کا دن مجھے انتہائی جذباتی کرنے والا تھا۔ ملک اور کورونا واریئرس کی کوششوں نے کل کے موقعے  کو زیادہ خاص بنا دیا تھا۔ ‘‘انہوں نے 2.5 کروڑ لوگوں کی ٹیکہ کاری کے لئے ٹیم اور لوگوں کے ذریعہ دکھائی گئی رحم دلی، خدمت اور فرائض کے جذبے کی تعریف کی ۔ وزیراعظم نے کہا ،’’ سبھی نے مکمل تعاون کیا ، لوگوں نے اسے خدمت کے ساتھ جوڑا۔ یہ ان کی رحم دلی اور فرائض ہی تھے،  جس کی وجہ سے ایک دن میں 2.5 کروڑ لوگوں کی ٹیکہ کاری ممکن ہوئی ہے۔ ‘‘

وزیراعظم نے میڈیکل فیلڈ کے لوگ، جو پچھلے دو سال سے مصروف ہیں، اپنی زندگی کی پرواہ کیے بغیر کورونا سے لڑنے میں ملک کے لوگوں کی مدد کررہے ہیں، کے تعاون کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا ، ’’انہوں نے کل جس طرح سے ٹیکہ کاری کا ریکارڈ بناکر دکھایا ہے، وہ بہت بڑی بات ہے۔ لوگوں نے اسے خدمت کے ساتھ جوڑا ہے۔‘‘ یہ ان کی رحم دلی اور فرض ہی تھا ، جس کی وجہ سے ایک دن میں 2.5 کروڑ لوگوں کی ٹیکہ کاری ممکن ہوئی ہے۔  وزیراعظم نے بتایا کہ ہماچل ، گوا ، چنڈی گڑھ اور لکش دیپ نے مجاز آبادی کو پہلی خوراک لگانے کا کام پورا کرلیا ہے۔ سکم ، انڈمان نیکوبار، کیرالہ، لداخ، اتراکھنڈ اور دادرا نگر حویلی اب زیادہ پیچھے نہیں ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ بھارت نے اپنی ٹیکہ کاری کی کوششوں میں سیاحتی مقامات کو ترجیح دی ہے حالانکہ اس کی ابھی تک بات نہیں ہوئی تھی۔ سیاحتی مقامات کو کھولنے کے لئے یہ ضروری تھا۔ مرکزی حکومت نے غیرملکی سیاحوں کی حوصلہ افزائی کرنے کے لئے بھی حال ہی میں کئی قدم اٹھائے ہیں۔ وزیراعظم نے بتایا کہ بھارت  کی سیاحت پر آرہے 5 لاکھ سیاحوں کو مفت ویزا، سیاحت کے شعبے سے جڑے فریقوں کو سرکاری گارنٹی کے ساتھ 10 لاکھ تک کا قرض اور رجسٹرڈ ٹورسٹ گائیڈو ں کا 1 لاکھ روپئے تک کا قرض دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ ’ڈبل انجن کی سرکار‘ گوا کے سیاحتی شعبے کو پرکشش بنانے اور ریاست کے کسانوں و ماہی گیروں  کو زیادہ سہولت دینے کی کوششوں کو مضبوطی فراہم کررہی ہے۔ موپا گرین فیلڈ ہوائی اڈے اور 6 لین کی شاہراہ کو 12 ہزار کروڑ روپئے مختص کئے جانے کے ساتھ، اگلے کچھ ماہ میں شمالی اور جنوبی گوا کو جوڑنے والے زواری پل کے افتتاح سے ریاست میں رابطے میں بہتری آئے گی۔

جناب مودی نے کہا کہ گوا نے امرت کال میں آتم نربھرتا حاصل کرنے کے لئے سوئم پُرن گوا کا عہد کیا ہے اور 50 سے زیادہ کمپونینٹ کی مینوفیکچرنگ شروع کردی ہے۔ انہوں نے  ٹوائلٹ کوریج، صد فیصد برق کاری میں گوا کی حصولیابیوں اور ’ہر گھر جل‘ مہم کے لئے کی گئی کوششوں کو نمایاں کیا۔ ملک میں 2 سال کے اندر 5 کروڑ گھروں کو نل جل سے جوڑ دیا گیا ہے اور اسی سمت میں گوا کی کوششوں سے ریاست کی بہتر حکمرانی اور آسان رہن سہن کے لئے واضح ترجیحات کا پتہ چلتا ہے۔ وزیراعظم نے غریب کنبوں کو راشن دستیاب کرانے ، مفت گیس سلینڈر، پی ایم کسان سمان ندھی کی تقسیم، وبا کے دوران مشن کی شکل میں کسان کریڈٹ کارڈ کا مشن کے طور پر توسیع اور ریہڑی پٹری والوں کو سونِدھی اسکیم  کا فائدہ پہنچانے میں گوا کی کوششوں کو بھی نمایاں کیا۔ گوا  کو بے انتہاامکانات والی ریاست بتاتے ہوئے ، وزیراعظم نے کہا ، ’’ گوا ملک کی صرف ایک ریاست نہیں، بلکہ برانڈ انڈیا کا ایک مضبوط معمار بھی ہے۔‘‘

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More