آج صبح 7 بجے تک موصول ہونے والی عبوری رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران96,46,778 افراد کوکووڈ کے ٹیکے لگائے گئے۔ جس کے ساتھ ہی ہندوستان میں کووڈ-19 کی ٹیکہ کاری کی مہم میں 81.85 کروڑ(81,85,13,827) کے عظیم نشانے کو پار کرلیا ہے۔اس نشان کو حاصل کرنے کیلئے 8035135 سیشنوں کا اہتمام کیا گیا۔
آج صبح 7 بجے تک موصول ہونےوالی عبوری رپورٹ کے مطابق مجموعی اعداد وشمار حسب ذیل ہیں:
طبی ملازمین |
پہلی ڈوز |
1,03,69,386 |
دوسری ڈوز |
87,50,107 |
|
صف اول کے کارکنان |
پہلی ڈوز |
1,83,46,016 |
دوسری ڈوز |
1,45,66,593 |
|
18 سے 44 سال کی عمر کے افراد |
پہلی ڈوز |
33,12,97,757 |
دوسری ڈوز |
6,26,66,347 |
|
45 سے 59 سال کی عمر کے افراد |
پہلی ڈوز |
15,20,67,152 |
دوسری ڈوز |
7,00,70,609 |
|
60 سال سے زیادہ عمر کے افراد |
پہلی ڈوز |
9,74,87,849 |
دوسری ڈوز |
5,28,92,011 |
|
میزان |
81,85,13,827 |
گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 34469 مریض شفایاب ہوئے ہیں،جس کے ساتھ ہی شفایاب ہونے والے افراد کی کل تعداد(عالمی وبا کے شروع ہونے کے بعد سے)3,27,49,574 تک پہنچ گئی۔
اس کے نتیجے کے طور پر ہندوستان میں شفایابیوں کی شرح اس وقت 97,75 فیصد ہے۔
مرکز اور ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی طرف سے پائیدار اورمتحدہ کوششوں کے نتیجے میں روزانہ 50 ہزار سے کم نئے معاملات کا رجحان قائم ہے۔پچھلے لگاتار 86دنوں سے اسی رجحان کی خبریں موصول ہوتی رہی ہے۔
گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 26,115نئے معاملات درج کئے گئے۔
اس وقت مریضوں کی تعداد3,09,575 ہےجو کہ ملک کے کل مثبت معاملوں کا 0.92فیصد ہے
ملک بھر میں ٹیسٹوں کی تعداد میں برابر اضافہ کیاجارہا ہے۔گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 14,13,951 ٹیسٹ کئے گئے۔
ہندوستان میں اب تک مجموعی طور پر 55.50 کروڑ سے زیادہ(55,50,35,717) ٹیسٹ کئے جاچکے ہیں۔
پورے ملک میں ٹیسٹوں کی تعداد میں اضافہ کیاگیا ہے۔اسی کے ساتھ مثبت معاملات کی شرح 2.08 فیصد رہی۔جو کہ اس وقت گزشتہ 88 دنوں سے لگاتار 3 فیصد سے بھی کم پر قائم ہے۔یومیہ مثبت معاملات کی شرح اس وقت1.85 ہے۔ یومیہ مثبت معاملات کی شرح لگاتار22 دنوں سے 3 فیصد سے نیچے رہی ہے۔