گذشتہ 24 گھنٹوں میں 73,76,846 ٹیکے لگائے جانے کے ساتھ ہی ،آج صبح 7 بجے تک موصولہ عبوری رپورٹ کے مطابق بھارت نے کووڈ-19 سے بچاؤ کے لئے 90 کروڑ (90,51,75,348)افراد کی ٹیکہ کاری کرکے ایک نیا سنگ میل عبور کرلیا ہے۔ ٹیکہ کاری کی اس حصولیابی کے لئے ملک بھر میں87,84,333سیشنز منعقد کئے گئے۔
آج صبح 7 بجے تک حاصل عبوری رپورٹ کے درج ذیل کے مطابق ہے:
طبی کارکنان |
پہلی خوراک |
1,03,73,728 |
دوسری خوراک |
89,27,894 |
|
صف اوّل کے کارکنان |
پہلی خوراک |
1,83,55,078 |
دوسری خوراک |
1,50,96,107 |
|
18 تا 44 سال کی عمر کے افراد |
پہلی خوراک |
36,64,19,042 |
دوسری خوراک |
8,75,36,699 |
|
45 تا 59 سال کی عمر کے افراد |
پہلی خوراک |
16,09,82,138 |
دوسری خوراک |
7,83,06,698 |
|
60 سال سے زیادہ عمر کے افراد |
پہلی خوراک |
10,21,47,774 |
دوسری خوراک |
5,70,30,190 |
|
مجموعی تعداد |
90,51,75,348 |
پچھلے 24 گھنٹے میں25,930 مریض شفایاب ہوئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی شفایاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر (عالمی وباپھوٹ پڑنے کے بعد سے ) 3,30,94,529 ہوگئی ہے۔
جس کےنتیجے میں، بھارت میں صحت یابی کی شرح فی الحال 97.87 فیصد ہوگئی ہے جو مارچ 2020 کے بعد سے سب سےزیادہ ہے۔
مرکز اور ریاستوں نیز مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ذریعے پائیدار اور مشترکہ کوششوں کے نتیجے میں،مسلسل 98 دنوں سے یومیہ نئے کیس 50,000 سے بھی کم درج کئے جانے کا رجحان سامنے آیا ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹے کے دورا ن 22,842 نئے معاملات درج کئے گئے ہیں۔
سردست زیر علاج مریضوں کی تعداد 2,70,557 ہے،جو 199 دنوں سے سب سے کم ہیں۔ زیر علاج مریضوں کی تعداد فی الحال ملک بھرکے مجموعی متاثرہ معاملوں کا 0.80 فیصد ہیں۔
ملک بھر میں نمونوں کی جانچ کی صلاحیت میں خاطر خواہ اضافہ درج کیا جارہاہے۔گذشتہ 24 گھنٹے میں مجموعی طور پر 12,65,734 ٹیسٹ کئے گئے ہیں۔ بھارت میں اب تک مجموعی طور پر 57.32 کروڑ سے زیادہ (57,32,60,724) ٹیسٹ کئے جاچکے ہیں۔
اب جب کہ ملک بھر میں طبی جانچ کی صلاحیت میں اضافہ کیا جا چکا ہے، متاثرپائے جانےوالےافراد کی ہفتہ وار شرح سردست 1.66 فیصد ہوگئی ہے،جو گذشتہ100 دنوں سے 3 فیصد سے بھی کم رہ گئی ہے۔اسی طرح ایک دن میں متاثر پائےجانے والے افراد کی شرح فی الحال 1.80فیصد ہے۔ یومیہ متاثرہ افراد کی شرح پچھلے 34 دنوں سے3فیصد سے بھی نیچے ہے اور مسلسل 117 دنوں سے یہ شرح 5 فیصد سے نیچے درج ہورہی ہے۔