محنت او رروزگار کے وزیر جناب بھوپیندر یادو نے آج کہا کہ محنت کو سمان ادھیکار ایک سمان کے حکومت کے نصب العین پر عمل کرکے حکومت ٹھوس بنیادوں پر مبنی پالیسی سازی کے توسط سے کارکنان کی فلاح وبہبود پر توجہ مرکوز کررہی ہے۔ مرکزی وزیر موصوف نے ایریا فریم اسٹیبلشٹ منٹ سروے (اے ایف ای ایس) کو شرم بیوروبھون چنڈی گڑھ میں آج لیبر بیورو کے 101ویں یوم تاسیس کے موقع پر ہری جھنڈی دکھائی۔
تقریب کے دوران انہوں نے کہا کہ لیبر یعنی مزدور سے متعلق تمام پہلوؤں کی اعداد شمار ازحد باریکی اور سائنٹفک طریقے سے جمع کیے جاتے ہیں اور یہی اعدادوشمار ٹھوس شہادت پر مبنی پالیسی سازی کی بنیاد ہوتے ہیں۔ آئندہ آنے والے وقت میں اعدادوشمار کی افزوں اہمیت نیز اس امر کو پیش نظر رکھتے ہوئے کہ بھارت بڑی تعداد میں مزدوروں کی اکثریت کا حامل ملک ہے، مزدور اور قیمتوں سے متعلق اعدادوشمار کے ایک کلی طور پر وقف ادارے مثلا لیبر بیورو جیسے ادارے کی ازحد ضرورت ہے اور اسے مستحکم بنایا جانا چاہیے اور تمام طرح کے تعاون فراہم کیا جانا چاہیے۔
وزیر موصوف نے ریاستی وزرائے محنت، لیبر سکریٹری حضرات اور پنجاب، ہریانہ، ہماچل پردیش کی ریاستوں کے کمشنر حضرات اور مرکز کے زیر انتظام علاقے چنڈی گڑھ، جموں اور کشمیر اور لداخ کے متعلقہ افسران سے غیرمنظم کارکنان کے رجسٹریشن کے معاملے میں حاصل ہوئی پیش رفت ای –شرم پورٹل کے متعلق گفت وشنید کی اور ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے مختلف اسکیموں اور اصلاحات سے متعلق نفاذ کی آگہی حاصل کی۔
Held talks with Haryana Labour Minister Shri @AnoopDhanak ji, labour secretaries and officials from Punjab, Haryana, Himachal, J&K, Ladakh and Chandigarh on the progress of registration of unorganised workers on e-Shram portal. pic.twitter.com/dOgXAAhFHj
— Bhupender Yadav (@byadavbjp) October 3, 2021
وزیر موصوف نے غیر منظم کارکنان کو ای ایس آئی سی کووڈ راحت اسکیم کے تحت ای-شرم کارڈ اور منظوری نامے بھی تقسیم کیے۔ یہ منظوری نامے ان افراد کے زیر کفالت افراد کو تقسیم کیے گئے جنہوں نے اس وبائی مرض کے دوران اپنی جانیں کھوئی ہیں۔ اس موقع پر جناب یاد و نے کارکنان کو اٹل بیمت ویکتی کلیان یوجنا کے تحت لیٹرس اور منظوری نامے تقسیم کیے۔
وزیر موصوف نے ای شرم پورٹل کے تحت جس کا اہتمام محنت اور روزگار کی وزارت حکومت ہند کے تحت چیف لیبر کمشنر کے دفتر (مرکزی) کی جانب سے ای-شرم پورٹل کے تحت غیر منظم کارکنان کے رجسٹریشن کے لیے کیا گیا تھا، کا دورہ بھی کیا۔ وزیرموصوف نے غیرمنظم کارکنان کو ای-شرم کارڈ بھی تقسیم کیے اور ٹریڈ یونین قائدین، آجروں اور غیر منظم کارکنان کے ساتھ گفت وشنید کا بھی اہتمام کیا۔
Visited and examined the process of e-Shram registration at a centre in Chandigarh. Under the leadership of Prime Minister Shri @NarendraModi ji, taking the benefits of government schemes to the grassroots, ensuring targeted and last-mile delivery is the focus of govt policies. pic.twitter.com/mqiCfFMs9s
— Bhupender Yadav (@byadavbjp) October 3, 2021
واضح رہے کہ ای شرم پورٹل https://eshram.gov.in کا افتتاح 26 اگست 2021 میں عمل میں آیا تھا۔ اب تک اس پورٹل پر 2.5 کروڑ سے زائد رجسٹریشن عمل میں آچکے ہیں۔ یہ پورٹل اپنے آپ میں اولین قومی سطح کا ڈاٹا بیس ہے، جس کا تعلق نقل مکانی کرنے والے کارکنان، تعمیراتی کارکنان، پلیٹ فارم وغیرہ پر کام کرنے والے کارکنان سمیت غیر منظم کارکنان سے ہے۔
اپنی مسرت کا اظہار کرتے ہوئے جناب یادو نے مطلع کیا کہ ویب سائٹ کے لانچ ہونے کے بعد چوتھے ہفتے کے دوران بڑے پیمانے پر غیرمنظم کارکنان کا رجسٹریشن ازحد تیز رفتاری کے ساتھ عمل میں آیا اور اس پورٹل پر تاحال مجموعی طور پر درج رجسٹر کیے جانے والے غیر منظم کارکنان کی تعداد پانچویں ہفتے میں 1.71 کروڑ سے بھی تجاوز کرچکی ہے۔ ایک تخمینے کے مطابق غیرمنظم شعبے اور روزگار(اقتصادی سروے 2019-20) میں 38 کروڑ کارکنان مصروف عمل ہیں۔