28 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

بھارت –امریکہ اقتصادی و مالیاتی شراکت داری بات چیت کی 8ویں وزارتی سطح کی میٹنگ واشنگٹن ڈی سی میں منعقد

Urdu News

بھارت –امریکہ اقتصادی و مالیاتی شراکت داری بات چیت کی 8ویں وزارتی سطح کی میٹنگ آج واشنگٹن ڈی سی میں منعقد کی گئی۔میٹنگ کی صدارت مالیات و کارپوریٹ امور کی مرکزی وزیر محترمہ نرملا سیتا رمن اور امریکہ کے وزیر مالیات ڈاکٹر جینٹ ایلین نے کی۔

بھارت –امریکہ اقتصادی و مالیاتی شراکت داری کی وزارتی سطح کی میٹنگ کے دوران وسیع اقتصادی حکمت عملی و کووڈ-19 وباء سے نمٹنے ، مالی ضابطہ اور تکنیکی تعاون ،کثیر رُخی بات چیت ، موسمیاتی مالیات اور غیر قانونی پیسے کا لین دین (منی لانڈرنگ)و دہشت گردی کی مالی مدد کرنے والوں کا مقابلہ کرنے(اے ایم ایل؍سی ایف ٹی)سمیت متعدد ایشوز پر بات چیت ہوئی۔دونوں لیڈروں نے باہمی اور عالمی اقتصادی معاملات کو حل کرنے اور خیر سگالی سے بھرپور حکمت عملیوں اور مسائل کا  حل نکالنے کی  سمت میں کوشش کرنے کےلئے باہمی و سہ رُخی دونوں پلیٹ فارم پر تعاون جاری رکھنے کے اپنے عہد کی تائید کی۔

مالیات و کارپوریٹ امور کی مرکزی وزیر اور امریکہ کے وزیر مالیات کی جانب سے مشترکہ بیان جاری کرنے کے ساتھ میٹنگ کا اختتام ہوا۔

ضمیمہ:

بھارت-امریکہ اقتصادی و مالیاتی شراکت داری کی8ویں وزارتی سطح کی میٹنگ کا مشترکہ بیان۔

Joint Statement of the 8th ministerial meeting of the India-U.S.A. Economic & Financial Partnership

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More