گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 57,43,840 ٹیکے لگائے جانے کے ساتھ ہی ،آج صبح 7 بجے تک موصولہ عبوری رپورٹ کے مطابق بھارت میں کووڈ-19ٹیکہ کاری کی مجموعی تعداد 112.01 کروڑ (1,12,01,03,225) تک پہنچ گئی ہے۔ یہ کامیابی کو حاصل کرنے کے لئے ملک بھر میں 1,14,65,001 سیشنز کا انعقاد کیا گیا۔
آج صبح 7 بجے تک حاصل عبوری رپورٹ کے درج ذیل کے مطابق ہے:
طبی کارکنان |
پہلی خوراک |
1,03,80,417 |
دوسری خوراک |
93,25,756 |
|
صف اوّل کے کارکنان |
پہلی خوراک |
1,83,74,014 |
دوسری خوراک |
1,61,64,449 |
|
18 تا 44 سال کی عمر کے افراد |
پہلی خوراک |
43,18,70,709 |
دوسری خوراک |
16,89,98,058 |
|
45 تا 59 سال کی عمر کے افراد |
پہلی خوراک |
17,81,06,875 |
دوسری خوراک |
10,44,39,125 |
|
60 سال سے زیادہ عمر کے افراد |
پہلی خوراک |
11,16,13,882 |
دوسری خوراک |
7,08,29,940 |
|
مجموعی تعداد |
1,12,01,03,225 |
پچھلے 24 گھنٹے میں 11,376مریض روبہ صحت ہوئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی شفایاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر (عالمی وباپھوٹ پڑنے کے بعد سے ) 3,38,37,859 ہوگئی ہے۔
جس کے نتیجے میں، بھارت میں صحت یابی کی شرح 98.26 فیصد ہوگئی ہے۔
مرکز اور ریاستوں نیز مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ذریعے پائیدار اور مشترکہ کوششوں کے نتیجے میں،مسلسل 140دنوں سے یومیہ نئے کیس درج ہونے کا رجحان 50,000سے بھی کم ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹے کے دورا ن 11,271 نئے معاملات درج ہوئے ہیں۔
زیر علاج مریضوں کی تعدادفی الحال1,35,918 ہے جو پچھلے522دنوں میں سب سے کم ہے۔ سر دست زیر علاج مریضوں کی تعداد ملک بھرکے مجموعی متاثرہ معاملوں کا 0.39 فیصد ہیں، اور یہ مارچ 2020 کے بعد سے سب سے کم ہے۔
ملک بھر میں جانچ کی صلاحیت میں خاطر خواہ اضافہ درج ہورہاہے۔گذشتہ 24 گھنٹے میں مجموعی طور پر 12,55,904نمونوں کی جانچ کی گئی ۔ بھارت میں اب تک مجموعی طور پر تقریباً 62.37 کروڑ (62,37,51,344) نمونوں کی جانچ کی جاچکی ہے۔
اب جب کہ ملک بھر میں طبی جانچ کی صلاحیت میں اضافہ کیا جا چکا ہے، جانچ کے بعدمتاثرپائے جانےوالےافراد کی ہفتہ وار شرح سردست 1.01 فیصد ہوگئی ہے،جو گذشتہ51 دنوں سے2 فیصد سے بھی کم رہ گئی ہے۔اسی طرح ایک دن میں جانچ کے بعد متاثر پائےجانے والے افراد کی شرح فی الحال 0.90فیصد ہے۔ یومیہ متاثرہ افراد کی شرح پچھلے41 دنوں سے2فیصد سے بھی نیچے آگئی ہے اورلگاتار74 دنوں سے یہ شرح 3 فیصد سے نیچے درج ہورہی ہے۔