20 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

نرسنگ کالج میں ملٹری نرسنگ سروس کی تقریب چراغاں

Urdu News

کالج آف نرسنگ میں بی ایس سی (ایچ) کے پہلے سال کے نرسنگ طلباء (2021 بیچ) کی تقریب  چراغاں 5 مارچ 2022 کو نئی دہلی میں منعقد ہوئی۔ اس تقریب کے دوران 30 نرسنگ کیڈٹس نے طلباء کی یونیفارم پہن کر اپنے پیشہ ورانہ کیریئر کا آغاز کیا۔ لیفٹیننٹ جنرل اے کے جندال، کمانڈنٹ، آرمی ہسپتال (آر اینڈ آر) تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ جنرل آفیسر نے نرسنگ کالج کے ہونہار طلباء کو ایوارڈ سے نوازا ۔ انہوں نے اس حقیقت پر بھی زور دیا کہ طلباء کو حفظان  صحت کے شعبےمیں ہونے والی تازہ ترین پیشرفت سے باخبر رہنے اور روزمرہ کی سرگرمیوں کے دوران سافٹ اسکل اور پیشہ ورانہ روابط کو برقرار رکھنے کی ضرورت ہے۔

اس شاندار تقریب میں میجر جنرل ا سمیتا دیورانی، اے ڈی جی، ایم این ایس، میجر جنرل امیتا رانی، پرنسپل میٹرن اور کالج کے دیگر افسران نے چراغ روشن کیا۔ اس کے بعد بی ایس سی (ایچ) نرسنگ کے پہلے سال کے اساتذہ اور طلباء کو روشن چراغ کی منتقلی کی گئی، جو کہ علم اور دانش کی ایک نسل سے دوسری نسل میں منتقلی کی علامت ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More