17.9 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ہندوستانی ریلوے کی خواتین ٹیم نے نیشنل کراس کنٹری چمپئن شپ میں سونے کا تمغہ جیتا

Urdu News

ہندوستانی ریلوے کی خواتین ٹیم ریاست ناگالینڈ کے کوہما میں منعقد ہونے والی 56ویں نیشنل کراس کنٹری چمپئن شپ (مرد و خواتین) کی فاتح بن گئی ہے۔

ہندوستانی ریلوے کی خواتین ایتھلیٹوں نے ٹیم ایونٹ میں سونے کا تمغہ حاصل کیا، جب کہ مردوں کی ٹیم نے چاندی کا تمغہ جیتا۔ اس چمپئن شپ میں ریلوے اسپورٹس پروموشن بورڈ کی ٹیم میں ورشا دیوی، منجو یادو، پرینو یادو اور منی دیوی شامل رہیں۔

انفرادی مقابلہ میں، ہندوستانی ریلوے کی خواتین ایتھلیٹوں نے 5 ٹاپ پوزیشن حاصل کی اور ٹیم کے مقابلے میں ہندوستانی ریلوے کے لیے سونے کا تمغہ جیتا۔

مردوں کے زمرے میں، ہندوستانی ریلوے کی ٹیم میں نریندر پرتاپ، دنیش، ویریندر کمار پال اور ہرشد مہترے شامل تھے، جنہوں نے چاندی کا تمغہ جیتا۔

بھارت میں کھلاڑیوں کو سب سے زیادہ روزگار دینے والے ہندوستانی ریلوے نے، ملک کے کھیل میں ہمیشہ شاندار تعاون پیش کیا ہے۔ ریلوے سے جڑے کھلاڑیوں کی قابل ذکر کارکردگی ٹوکیو اولمپکس میں دیکھنے کو ملی تھی، جب ریلوے کے کھلاڑیوں نے بھارت کے ذریعے جیتے گئے کل سات تمغوں میں سے چار اپنے نام درج کیا تھا۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More