نئی دلّی: صدر جمہوریہ ہند جناب پرنب مکھرجی نے اپنے ہم وطنوں کو دسہرے کے موقع پرمبارک باد پیش کی ہے ۔
صدر جمہوریہ نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ دسہرے کے پُر مسرت موقع پر میں ہندوستان میں رہنے والے اور غیر ملکوں میں رہنے والے اپنے ہم وطنوں کو مبارک باد پیش کرتا ہوں ۔
میری دعا ہے کہ یہ تہوار ہمیں مریاد پرشوتم کے صالح اطوار ، ان کے برادران بھرت اور لکشمن کی وفا داری ، سیتا جیسی نیکی اور ہنومان جیسی بہادری اور انکساری کی تقلید کرنے کی توفیق عطا فرمائے ۔
ہم میں سے ہر ایک کو اخلاق اور راست بازی کے راستے کو اپنانا چاہئیے جو کہ صدیوں سے ہماری رہنمائی کر رہی ہے ۔ میری دعا ہے کہ یہ تقریبات ہندوستان کے خطوں اور برادریوں کو ایک حقیقی بھائی چارے کے بندھن میں باندھ دیں اور ملک کی ترقی اور اتحاد کے لئے نئے سرے سے کوششیں کرنے کی ترغیب دیں ۔
4 comments