نئی دہلی: ۔نائب صدر جمہوریہ ہند جناب محمد حامد انصاری نے ملک وقوم کو دسہرے کے مبارک موقع پر مبارکباد دی ہے ۔ اپنی مبارکباد کے پیغام میں انہوں نے کہا کہ دسہرے کا تہوار برائی پر اچھائی کی جیت کی یاد تازہ کرتا ہے اور لوگوں میں اخوت اور بھائی چارے کا جذبہ پیدا کرتا ہے۔
جناب حامد انصاری کی مبارکباد کا پیغام حسب ذیل ہے:
’’ میں اپنے تمام اہالیان وطن کو دسہرے کے مبارک موقع پر مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کرتا ہوں ۔ انتہائی جوش وجذبے کے ساتھ منایا جانے والا دسہرے کا تہوار ہمیں برائی پر اچھائی کی جیت کی یاد دلاتا ہے اور ہم میں اتحاد ویگانگت کا جذبہ پیدا کرتا ہے۔ خدا کرے کہ دسہرے کا یہ مقدس تہوار ہمارے ملک میں امن ، اتحاد ویگانگت او ر خوشحالی لائے ۔‘‘
5 comments