نئی دلّی ،03 جنوری؍ پیٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت کے تحت پیٹرولیم پلاننگ اور انالیسس سیل سے جاری ایک پریس نوٹ کے مطابق 02 جنوری ، 2017 کو خام تیل کی بین الاقوامی قیمت 54.41امریکی ڈالر فی بیرل تھی ۔
روپئے کے لحاظ سے یہ قیمت 02 جنوری اور 30دسمبر کو بالترتیب 3701.40روپئے فی بیرل اور 3697.71 روپئے فی بیرل تھی ۔ 02 جنوری 2017 اور 30دسمبر ، 2016 کو ایک امریکی ڈالر کی قیمت بالترتیب 68.02 روپئے اور 67.95 روپئے تھی ۔
9 comments