نئی دہلی۔11؍جنوری، ڈیف کام-2017 کی افتتاحی تقریب آج نئی دہلی کے انڈیا ہیبی ٹیٹ سینٹر میں منعقد کی گئی ، جس میں ‘ڈیجیٹل فوج کے لئے بنیادی ڈھانچہ اور ہنر مند انسانی وسائل’ کے موضوع پر ایک بروشر، سگنل آفیسر ان چیف اور سگنلس کارپس کے سینئر کرنل کمانڈمنٹ، لیفٹننٹ جنرل آشیش رنجن پرساد کے ذریعے جاری کیا گیا۔
اس موقع کو ہندوستانی صنعتوں کے سینئر نمائندوں نے بھی زینت بخشی، جو ملک کے لئے ایک مضبوط اور دیسی دفاعی صنعتی بنیاد کو ایک شکل دینے کے کام میں لگے ہوئے ہیں۔ معزز حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے معزز حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے لیفٹننٹ جنرل ّشیش رنجن پرساد نے کہا کہ مشترکہ تصور اور ڈیف کام -2017 کی روح کا ایک ٹھوس نتیجہ برآمد ہونا چاہئے۔
ٹیلی کام اور براڈبیند سے متعلق سی آئی آئی کی قومی کمیٹی اور ڈیجیٹل انڈیا سے متعلق سی آئی آئی کے قومی مشن کے چیئرمین جناب کرن کارنک نے فوج کے لئے آپریشنل کمیونیکیشن ‘انفارمیشن اسٹرکچرس’ کو پروان چڑھانے میں ڈیف کام کے شاندار رول کی ستائش کی۔
ڈیف کام -2017، ایک سالانہ سمینار ہے، جو مشترکہ طور پر ہندوستانی فوج کے سگنلس کورپس اور کنفڈریشن آف انڈین انڈسٹری (سی آئی آئی) کے ذریعے منعقد کیا جاتا ہے۔ اس سال یہ سمینار 23 اور 24 مارچ 2017 کو نئی دہلی کے انڈیا ہیبی ٹیٹ سینٹر میں منعقد ہوگا۔ ڈیف کام سب سے زیادہ مفید پلیٹ فارم ہے، جس پر مسلح افواج کے افسروں، ہندوستانی صنعتوں، ماہرین تعلیم اور ریسرچ و ڈیولپمنٹ سے متعلق تنظیموں کو فوج کے آپریشنل کمیونی کیشن سے متعلق سسٹمز سے جڑے ہوئے امور پر باہمی تبادلہ خیال کا موقع فراہم کرتا ہے۔
7 comments