نئی دہلی، 19 جنوری / وزیراعظم جناب نریند ر مودی نے اترپردیش کے ایٹہ ضلع میں ایک سڑک حادثہ میں ہوئے جانی نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ اس حادثہ پر رنج ظاہر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں سوگوار کنبوں کے دکھ تکلیف میں برابر کا شریک ہوں اور نوجوان بچوں کے ہلاک ہونے پر تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔
وزیراعظم نے کہا کہ میں اس حادثے میں زخمی افراد کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کرتا ہوں۔