16.7 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

مغربی بنگال ایک اچھا کاروباری مقام : پرنب مکھرجی

WB president for business good location
Urdu News

نئی دہلی، 20  جنوری / صدر جمہوریہ  ہند جناب پرنب مکھرجی نے آج کولکتہ میں بنگال عالمی  کارباری چوٹی کانفرنس  2017  کا افتتاح کیا۔جس کا اہتمام  مغربی بنگال سرکارنے کیا ہے۔      اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے صدر جمہوریہ  نے کہا کہ ہندستان  میں بہت زیادہ ریاستیں ہیں اور  اس کی طاقت  کوآپریٹیو   وفاقیت  خصوصاً  اقتصادی ترقی  سےمتعلق معاملات میں مضمر ہے۔

انہوں نے کہا کہ  ہندستان کو   آج غیر ملکی سرمایہ کاری      میں  ایک سرکردہ مقام  حاصل ہے۔ ہندستان نے    اونچی  شرح ترقی حاصل کی ہے اور اس کی گزشتہ دس سال کے دوران معیشت  سالانہ سات اعشاریہ چھ فی صد کے حساب سے ترقی کررہی ہے یہ ترقی  2008  کےمالی بحران کے بعد بڑے پیمانے پر سست روی کے باوجود ہے۔ جس نے دنیا کی بہت سی معیشتوں کو پریشانی میں  مبتلا کردیا  تھا اور معاشی  اعتبار  سے طاقتو ر   ملکوں میں مندی آگئی تھی۔  انہوں نے کہا کہ ہندستان کے خارجی معاملات  اطمینان بخش ہیں اور اس نے محتاط  مالی  بندوبست  اپنایا ہے اور سرمایہ کاروں کے حق میں پالیسیاں اپنائی ہیں۔

 صدر جمہوریہ نےکہا کہ بنگال گلوبل بزنس سمٹ ،  مغربی بنگال میں سرمایہ کاری کے مواقع  فراہم کرتی ہے جو ہمارے ملک کی ایک سرکردہ  ریاست ہے۔ ایک مشہور  کہاوت  ہے آج جو   بنگال سوچتا ہے اس کے بارے میں ہندستان کل سوچے گا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ    ریاست کی معیشت  کو تقسیم   کی وجہ سے کافی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔  البتہ  گزشتہ  چھ سال میں وہاں  خاطر خواہ  ترقی ہوئی ہے۔ ریاست کی جی ڈی پی میں ترقی اور مالیہ  میں بحالی کی رفتار متاثر کن رہی ہے۔ 29 ملکوں   سمیت  فورم میں ایک بڑی شرکت سرمایہ کاروں میں  ریاست کے تئیں دلچسپی کی سطح کو ظاہر کرتا ہے۔

 صدر نے بنیادی ڈھانچے پر توجہ دینے کے لئے ریاستی سرکار کی ستائش کی۔ صدر نے سرمایہ کاری کے حق میں  پالیسیاں اپنانے    کےلئے بھی ریاست  کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کے پاس ہنر مند  افرادی  قوت ہے    اور وہاں ایک مستحکم  سیاسی نظام ہے جوسرمایہ  کاروں کو راغب کرسکے گا۔

انہوں نے ریاستی  سرکار سے کہا کہ وہ سرمایہ کاروں کے مخصوص مسائل پر بھی توجہ دے حالانکہ  اس نے شرح ترقی اور سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کے لئے مجموعی پالیسیاں اپنائی ہیں۔

صدر جمہوریہ نےکہا کہ  وزیراعلی  ممتا بنرجی  نے اور ان کی ٹیم    نے گزشتہ  دو سال میں کامیاب کاروباری چوٹی کانفرنسوں کا اہتمام کیا ہے۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ چوٹی کانفرنس  اچھے نتائج  لائے گی ،  کارباری  رشتوں  کو فروغ دے گی  اور موجودہ شراکت داری کو مستحکم کرے گی۔

Related posts

7 comments

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More