21.6 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

بچیوں کا قومی دن کل منایا جائے گا

Urdu News

نئی دہلی،23؍جنوری،عورتوں اور بچوں کی ترقی کی وزارت کے ذریعے منعقد ایک خصوصی تقریب میں کل بچوں کا قومی دن منایا جائے گا۔ اس کا مقصد 2016 کے دوران ملک میں بیٹیوں کے ذریعے حاصل کردہ مثالی کامیابیوں کو اجاگر کرنا ہے۔

پچھلے سال کے دوران اولمپک کھیلوں، معذور افراد کے اولمپک کھیلوں میں لڑکیوں کی شاندار کارکردگی اور بھارتی فضائیہ میں پہلی خاتون جنگی پائلٹ کی شمولیت سے یہ سال بھارت کیلئے حقیقی طور پر قابل فخر رہا ہے۔

عورتوں اور بچوں کی ترقی کی وزیر محترمہ مینکا سنجے گاندھی اور عورتوں اور بچوں کی ترقی کی وزیر مملکت محترمہ کرشنا راج اس تقریب سے خطاب کریں گی۔ اس موقع پر بچوں کیلئے قومی ایکشن پلان 2016 بھی جاری کیا گیا جائے گا۔ حکومت ہند نے خواتین سکریٹریوں سمیت پہلی خاتون جنگی پائلٹ محترمہ اوانی چترویدی، ماؤنٹ ایورسٹ فتح کرنے والی پہلی خاتون محترمہ ارونیما سنہا، ریو اولمپک 2016 میں چاندی کا تمغہ جیتنے والی محترمہ دیپکا ملک اور بڑھتے قدم کی ایڈیٹر محترمہ شنو بھی تقریب سے خطاب کریں گی۔ اس تقریب میں محترمہ شنو کی بھی ایک تقریر ہوگی جو گلیوں میں پھرنے والے آوارہ بچوں کے ذریعے شروع کئے گئے اخبار بالک نامہ کی مشیر ہیں۔

اس موقع پر 10 اضلاع کی بیٹی بچاؤ –بیٹی پڑھاؤ اسکیم میں ان کی شاندار کارکردگی کیلئے عزت افزائی کی جائے گی۔ بچیوں کو تفویض اختیارات کے موضوع پر دہلی کے مختلف کیندریہ ودیالیہ اسکولوں میں طالبات کیلئے علاقائی سطح کے مقابلوں میں جیتنے والی لڑکیوں کو بھی کل ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔ اس موقع پر حکومت ہند کی اطلاعات ونشریات کی وزارت کے گیت اور ڈراموں کے ڈویزن کے پیشہ ور رقاص علاقائی رقص پیش کریں گی۔

Related posts

9 comments

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More