17.9 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

توانائی کی لاگت میں کمی لانے کےلئے جدت طرازی اہم : پیوش گوئل

Shri Piyush Goyal innovation to reduce electricity costs
Urdu News

نئی دہلی،  فروری / توانائی ، کوئلہ ، جدید و قابل تجدید توانائی نیز کانکنی کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) پیوش گوئل نے آج یہاں ‘ انٹگریشن آف ر ینوایبل پاور ان دی گرڈ، پاتھ آہیڈ’’ یعنی قابل تجدید توانائی کا گر ڈ سے انضمام – آگے کی راہ ، کےموضوع پر این ٹی پی سی کی انٹرنیشنل آپریشن اینڈ مینٹی نینس کانفرنس ، آئی پی ایس -2017 کا افتتاح کیا۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئےجناب گوئل نے کہا کہ ہم توانائی کے شعبے کی نمائندگی کرنے والے تمام فورمس سے یہ توقع کرتے ہیں کہ وہ ایسی نئی اور جدت پر مبنی راہیں تلاش کریں جن سے توانائی کی لاگت میں کمی آئی۔ جناب گوئل نے اپنی تقریر میں پائیداریت کی اہمیت اور موثر طریقے سے حسن کارکردگی کو بہتر بنانے کے تعلق سے اظہار خیال کیا گیا۔ وزیر موصوف نے ایک ای- کمپینڈیم بھی جاری کیا جس میں کانفرنس کے دوران پیش کئے جانے والے مقالوں کے اقتباسات شامل ہیں ۔ جناب گوئل نے این ٹی پی سی کے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اسٹیشنوں کو بزنس ایکسلنس ایوارڈ بھی پیش کیا۔ جن اسٹیشنوں کو یہ ایوارڈ یا گیا ہے ان میں تلچر تھرمل ، ریہنڈ ، کوبرا ، راما گنڈم اور وندیاچل کے نام شامل ہیں ۔ قابل ذکر ہے کہ این ٹی پی سی کی پہلی جنریٹنگ یونٹ میں سنگرولی پاور اسٹیشن میں آج ہی کے دن 1982 میں بجلی کی پیداوار کا آغاز کیا تھا۔

اس موقع پر جو دیگر معزز شخصیات موجود تھیں ان میں جناب اے ایس بخشی، رکن سی ای آر سی، جناب کے کے آریہ، رکن سی ای اے، جناب گردیپ سنگھ، سی ایم ڈی ، این ٹی پی سی اور جناب کے کے شرما ، ڈائریکٹر (آپریشنز) کے نام شامل ہیں۔ اس کے علاوہ توانائی کے شعبے سے وابستہ ممتاز اہلکاروں اور پیشہ وروں ، اس صنعت سے تعلق رکھنے والے تکنیکی ماہرین ، امریکہ ، جرمنی ، جاپان ، برطانیہ ، آسٹریلیا اور گھریلو سطح کی کمپنیوں جیسے ٹاٹا پاور ، ریلائنس، جندل پاور، او این جی سی ، این ایل سی ، بی بی ایم بی بھاکرہ، ٹی ایچ ڈی سی اور متعدد ریاستی توانائی کمپنیوں کے نمائندوں نے بھی اس کانفرنس میں شرکت کی۔ توانائی کے شعبےکے حصص دار سی بی اے، سی ای آر ایل ، اے پی ٹی اے ایل، سی پی سی بی، مینوفیکچرر اور سروس پروائڈر جی بی ، آلسٹام ، بھیل، ہٹاچی، توشیبا، ڈوپونیٹ وغیرہ بھی اس تقریب میں شرکت کررہے ہیں۔ کانفرنس کے دوران 20 بین الاقوامی مقالے اور آئی آئی ٹی کھڑک پور ، آئی آئی ٹی دھنباد، جادھو پور یونیورسٹی جیسے ممتاز گھریلو تکنیکی اداروں سے 28 مقالات کانفرنس کے دوان پیش کئے جائیں گے۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More