نئی دہلی، 23فروری،کابینہ کی تقرری کمیٹی نے درج ذیل تقرریوں کو منظوری دی ہے: (i) کیمیکلز اور فرٹیلائزر کی وزارت کے محکمہ کیمیکلز اور پیٹروکیمیکلز کے سکریٹری آئی اے ایس (یو پی:81) جناب انج کمار بشنوئی کو 24 فروری 2017 سے 4 مارچ 2017 تک آئی اے ایس (اے ایم: 81) جناب راجیو یادو کی تعطیل کے دوران غیر حاضر رہنے کی وجہ سے وزارت پارلیمانی امور میں سکریٹری کے عہدے کی اضافی ذمہ داری سنبھالیں گے۔
(ii) پنچایتی راج وزارت کے سکریٹری ، آئی اے ایس (ایم پی: 82) جناب جتیندر شنکر ماتھر، پینے کے پانی اور صفائی کی وزارت کے سکریٹری جناب پرمیشورن ایر کے دوران تعطیل یعنی 24 فروری سے 2 مارچ 2017 تک ان کے عہدے (سکریٹری) کی اضافی ذمہ داری سنبھالیں گے۔
(iii) قبائلی امور کی وزارت کے سکریٹری آئی اے ایس (اے ایم: 1981) جناب اے کے شریواستو کو قبل از وقت ان کے کیڈر میں واپس بھیج دیا گیا ہے۔