18 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

انڈین لاءانسٹی ٹیوٹ میں ذرائع ابلاغ اور حقوق انسانی کے موضوع پر تبادلہ خیال

Urdu News

نئی دہلی، 23فروری،دلی کے انڈین لا انسٹی ٹیوٹ اور قومی حقوق انسانی کمیشن نے ذرائع ابلاغ سے تعلق رکھنے والے افراد اور سرکاری تعلقات عامہ کے عہدیداروں کے لئے ’’ذرائع ابلاغ اور حقوق انسانی: مسائل اور چیلنج‘‘ کے عنوان سے ایک روزہ پروگرام کا انعقاد کیا۔ اس پروگرام میں تقریباً 50 سرکاری تعلقات عامہ کے عہدیداروں، میڈیا کے افراد، وکیلوں، ماہرین تعلیم اور طلبا نے شرکت کی۔

این ایم آر سی (پی اینڈ اے) کے جوائنٹ سکریٹری ڈاکٹر رنجیت سنگھ نے حقوق انسانی کے تحفظ اور فروغ سے متعلق میڈیا کے رول اور اس کے تاریخی پس منظر پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے اپنے ان خیالات کا اظہار کیا کہ میڈیا عوام کی آواز ہے، میڈیا ایک حق اور اختیار ہے اور بلاشبہ یہ ایک ایسا وسیلہ ہے جس کے ذریعہ نوجوان محروم طبقے تک پہنچ سکتے ہیں۔

نئی دہلی میں انڈین لا انسٹی ٹیوٹ کے ڈائرکٹر پروفیسر (ڈاکٹر) منوج کمار سنہا نے، جو بین الاقوامی قانون اور حقوق انسانی کے ایک ممتاز ماہر ہیں، اس موضوع پر بین الاقوامی اور قومی پس منظر کے حوالے سے حقوق انسانی کے تحفظ اور اس کے فروغ میں میڈیا کے اثرات پر اظہار خیال کیا۔

ایک روزہ پروگرام کا انعقاد سوال جواب کے اجلاس پر ہوا جس میں شرکا اور ماہرین نے سرگرمی سے حصہ لیا۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More