12 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

27 فروری 2017 کو انتخابات کا پانچواں مرحلہ

27 فروری 2017 کو انتخابات کا پانچواں مرحلہ
Urdu News

نئی دہلی، 25 فروری ریاست اتر پردیش کے ریاستی قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کا پانچواں مرحلہ میں کل52 اسمبلی حلقوں میں ووٹ ڈالے جائیں گے جس میں 9791140 مرد ، 8379745 خواتین اور 941 تیسری جنس کے افراد سمیت کل 18171826 رائے دہندگان اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں گے ۔ اس مرحلے میں 40 خواتین سمیت کل 607 امیدوار اپنی قسمت آزما رہے ہیں ۔ امیدواروں کی تعداد کے لحاظ سے سب سے بڑا اسمبلی حلقہ 186-امیٹھی (24) ہے اور سب سے چھوٹا اسمبلی حلقہ 303-کپل وستو (06) اور 305-اٹاوہ (06) ہے۔ اس مرحلہ میں ایسے اسمبلی حلقے کی تعداد 11 ہے جس میں ایک سے زائد خاتون امیدوار اپنی قسمت آزمائی کر رہی ہیں ۔ اس مرحلے میں بی ایس پی کے 51، بی جے پی کے 50، سی پی آئی کے 7، سی پی آئی (ایم) کے 2، آئی این سی کے 14، این سی پی کے 2، آر ایل ڈی کے31، ایس پی کے 43، رجسٹرڈ پارٹیوں کے 189 اور 218 آزاد امیدوار اپنی قسمت آزما رہے ہیں۔ اس مرحلے استعمال ہونے والی الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کی تعداد بی یو -22376 اور سی یو -21084 ہے۔ رائے دہندگان کے اعتبار سے سب سے بڑا اسمبلی حلقہ 312-مہندوال ہے جبکہ سب سے چھوٹا اسمبلی حلقہ 278-ٹانڈہ ہے ۔ اس مرحلے کےلیے کل پولنگ مراکز کی تعداد 18822 ہے۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More