19.4 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

مرکزی وزیر وینکیا نائیڈو کل 3 روزہ بین الاقوامی یوگا فیسٹول کا افتتاح کریں گے

مرکزی وزیر وینکیا نائیڈو کل 3 روزہ بین الاقوامی یوگا فیسٹول کا افتتاح کریں گے
Urdu News

نئی دہلی، 7 مارچ، اطلاعات و نشریات کے مرکزی وزیر جناب وینکیا نائیڈو کل تین روزہ بین الاقوامی یوگا فیسٹول کا افتتاح کریں گے۔ تین روزہ بین الاقوامی یوگا فیسٹول 8 سے 10 مارچ 2017 کے درمیان منعقد ہوگا۔ یہ فیسٹول نئی دلی کے تالکٹورہ انڈور اسٹیڈیم میں ہوگا۔ بین الاقوامی یوگا فیسٹول یوگا کے بین الاقوامی دن کے لئے ایک کرٹین ریزر کے طور پر منعقد ہورہا ہے۔

اخباری نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے یوگا کے مرارجی ڈیسائی قومی ادارہ کے ڈائرکٹر ڈاکٹر ایشور وی بسوا ریڈی نے کہاکہ اطلاعات و نشریات، شہری ترقی اور مکانات کے وزیر جناب وینکیا نائیڈو بین الاقوامی یوگا فیسٹول کا کل افتتاح کریں گے اور آیوش کے لئے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) جناب شری پد یسو نائک تقریب کی صدارت کریں گے۔ جناب بسوا ریڈی نے مزید بتایا کہ فیسٹول کا اہم مقصد عوام کو ہر سال ہونے والے یوگا کے عالمی دن کی تقریب سے متعلق احساس دلانا ہے۔ جناب بسوا ریڈی نے بتایا کہ اس تین روزہ میگا پروگرام میں 15 سے 18 ملکوں کے ممتاز یوگا گرو، یوگا کے استاد، اسکالرس، پالیسی ساز، افسران، یوگا میں شوق رکھنے والے، متعلقہ سائنسز کے ماہرین اور نمائندے سمیت 3500 سے زیادہ شرکا حصہ لیں گے ۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ بین الاقوامی یوگا فیسٹول کے دوران ممتاز یوگا استادوں اور یوگا گروؤں کے ذریعے صبح سے شام تک متوازی یوگا ورکشاپ کا اہتمام کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ یوگا ماسٹروں، سنت سنگ/ ایشا میوزک / ڈکس کورسز ، ممتاز یوگا گروؤں کے ذریعہ ثقافتی پروگرام کے علاوہ یوگا کے سرکردہ اداروں/ یوگا پروفیشنلز کے ذریعے یوگا ڈیمو کا مظاہرہ کیا جائے گا۔

Related posts

10 comments

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More