نئی دہلی، 14 مارچ،وزیراعظم جناب نریندر مودی نے گوا کے وزیراعلی کی حیثیت سے حلف لینے پر جناب منوہر پریکر کو مبارکباد پیش کی ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ منوہر پریکر اور ان کی ٹیم کو حلف لینے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔میری بہترین نیک خواہشات آپ کے ساتھ ہیں اور گوا کو ترقی کی نئی بلندیوں تک پہنچانے میں اپنی طرف سے بہترین خواہشات پیش کرتا ہوں۔