17.9 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

تھاور چند گہلوت نے ڈاؤن سنڈروم کے بارے میں قومی کانفرنس کا افتتاح کیا

श्री थावर चंद गहलोत ने डाउन सिड्रोम के बारे में राष्ट्रीय सम्मेलन का उद्घाटन किया
Urdu News

نئی دہلی،25 مارچ 2017؛ سماجی انصاف اور تفویض اختیار کے وزیر جناب تھاور چند گهلوت نے آج نئی دہلی میں ‘ڈاؤن سنڈروم’ کے بارے میں قومی کانفرنس کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر سماجی انصاف اور تفویض اختیار کے وزیر مملکت جناب كرشن پال گرجر اور جناب وجے سمپلا بھی موجود تھے۔ اس موقع پر جناب این ایس کانگ، سیکرٹری، ڈی ای پی ڈبلیو ڈی، وزارت سماجی انصاف اور تفویض اختیار ، ڈاکٹر کےکے پانڈے صدر نیشنل ٹرسٹ، جناب مکیش جین، جے ایس اینڈ سی ای او، نیشنل ٹرسٹ، مرکزی اور ریاستی حکومتوں کے سینئر افسران، سول سوسائٹيوں کے نمائندے اور ڈاؤن سنڈروم میں مبتلا افراد کے والدین بھی موجود تھے۔

کانفرنس کا انعقاد آٹزم، سیریبل پلسی، دماغی ریٹارڈیشن اور ایک سے زیادہ معذوری میں مبتلا افراد کی فلاح و بہبود سے متعلق نیشنل ٹرسٹ کی جانب سے کیا گیا۔ یہ ٹرسٹ سماجی انصاف اور تفویض اختیار کی وزارت کے تحت ایک رجسٹرڈ ادارہ کے طور پر کام کرتا ہے۔ ڈاؤن سنڈروم ایک كروموسومل صورت حال ہے، جس کا تعلق عقل اور سیکھنے کی صلاحیتوں سے ہے۔ ڈاؤن سنڈروم میں مبتلا بچوں میں دیر سے ترقی اور برتاؤ کے مسائل اکثر دیکھنے کو ملتے ہیں۔ جناب تھاور چند گہلوت نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ ڈاؤن سنڈروم میں مبتلا افراد کو تمام قسم کی مدد دینے کے لئے آگے آئیں۔

اس موقع پر جناب کرشن پال گرجر نے اپنے خطاب میں اس بات پر تشویش ظاہر کی کہ ہر سال ملک میں 20 سے 22 ہزار بچے ڈاؤن سنڈروم کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسے بچوں کو مرکزی دھارے میں لانے کی ضرورت ہے۔

جناب وجے سمپلا نے کہا کہ اس معذوری کے ساتھ رہ رہے لوگوں کو با اختیار بنانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے تمام محکموں، صحت سے منسلک تاجروں، سول سوسائٹيوں کے ارکان اور دیگر فریقوں سے اپیل کی کہ وہ ایسے افراد کی مدد کریں۔ جناب این ایس کانگ نے محکمہ کی طرف سے ملک میں معذوروں کے لئے کئے جا رہے مختلف اقدامات پر روشنی ڈالی۔

ڈاکٹر کےکے پانڈے نے نیشنل ٹرسٹ ایکٹ کے تحت معذوروں کو با اختیار بنانے اور انہیں قومی دھارے میں لانے کے لئے نیشنل ٹرسٹ کی طرف سے کئے جا رہے مختلف اقدامات کی معلومات دی۔

ایک دن کے کانفرنس میں اس شعبے سے منسلک کئی دیگر ماہرین اور تاجروں نے حصہ لیا۔ افتتاحی سیشن کے بعد ڈاؤن سنڈروم سے متعلق مختلف اہم موضوعات پر غور و فکر کیا گیا ، جن میں مختلف ماہرین نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More