18.5 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ای پی ایف او کے فیلڈافسروں کو موت کے معاملات میں دعوؤں کی وصولی کے سات دن کے اندر دعوؤں کے تصفیہ کی ہدایت

Urdu News

نئی دہلی،27/مارچ ،امپلائزپروویڈنٹ فنڈ آرگنائزیشن(ای پی ایف او) کے فلیڈافسروں کو موت کے معاملات میں دعوؤں کی وصولی کے سات دن کے اندر ان کا تصفیہ کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ امپلائزپروویڈنٹ فنڈز(ای پی ایف )اسکیم 1952 کے پیراگراف نمبر 27(7)کے مطابق مطلوبہ دستاویزات کے ساتھ ہر طرح سے مکمل دعوؤں کا تصفیہ اور مستفدین کو ملنے والی رقم ، ان دعوؤں کی کمشنر کو موصولگی کے 20 دن کے اندر کی جائے گی۔

ای پی ایف او کے تعلقات عامہ کے افسروں اور سہولتی مراکز کے اہلکاروں کو ہدایت دی گئی ہے کہ موت کے معاملات میں دعوؤں سے متعلق موصول ہونے والے فارموں کی جانچ پڑتال کریں اور دعویٰ گزاروں کی اس معاملے میں رہنمائی کریں کہ وہ سبھی مطلوبہ دستاویزات ایک ہی ساتھ جمع کردیں۔ ایسے دعوؤں کو دیکھنے کے لئے خاص طور پر ایک اہلکار کا تعین کیاگیا ہے۔ علاقائی پروویڈنٹ فنڈ کمشنروں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ موت سے متعلق معاملات کی روزمرہ کی بنیاد پر ذاتی طور پر نگرانی کریں۔

یہ اطلاع محنت و روزگار کے وزیر مملکت(آزادانہ چارج) جناب بندارو دتاتریہ نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں دی۔

Related posts

7 comments

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More