Online Latest News Hindi News , Bollywood News

کام کے ویزا پر ہندوستان کا موقف

Urdu News

نئی دلّی ،29 مارچ / تجارت اور صنعت کی وزیر محترمہ نرملا سیتا رمن نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں اطلاع دی کہ حکومت ہند امریکی ایچ ۔ 18 اور ایل ۔ 1 ویزا معاملات میں اپنے پیشہ ور افراد کی بہتری کے لئے امریکی انتظامیہ کے ساتھ مسلسل بات چیت کر رہی ہے ۔ اس کے تحت ویزا پروسیسنگ فیس میں اضافہ ، نا اہل قرار دینے کی اونچی شرح اور خدمات فراہم کرنے والی ہندوستانی کمپنیوں کو در پیش دیگر مشکلات جیسے امور کو حکومتِ ہند مختلف سطح پر امریکی حکومت کے سامنے رکھ چکی ہے ۔ علاوہ ازیں، ہندوستان ، امریکہ کے ذریعہ ویزا فیس میں اضافے کے معاملے کو عالمی تجارتی تنظیم ( ڈبلیو ٹی او ) کے تنازعات کے تصفیہ کرنے والے ادارے میں لے گیا ہے ۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More