نئی دہلی، 08 اپریل 2017 ؛ آندھرا پردیش کے وزیر اعلیٰ جناب این چندرا بابو نائیڈو نے ہندوستانی بحریہ کے لمبی دوری کی سمندری گشت کے طیارہ ٹی یو – 142 ایم کا آج صبح آئی این ایس دیگا میں خیر مقدم کیا۔ اس طیارے کا وشاکھاپٹنم میں باضابطہ خیر مقدم کرنے کی غرض سے آئی این ایس دیگا میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس میں شہری ہوا بازی کے وزیر جناب پی اشوک گجپتی ، وائس ایڈمرل ایچ سی ایس بشٹ، پی وی ایس ایم، اے وی ایس ایم، اے ڈی سی، فلیگ آفیسر کمانڈنگ ان چیف، ارکان پارلیمنٹ، ارکان اسمبلی اور دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔ ٹی یو کی آمد پر عزت مآب وزیر اعلیٰ نے عملہ کے ارکان سے تبادلۂ خیال کیا اور میمنٹو کا بھی تبادلہ کیا۔
حکومت آندھرا پردیش نے وزارت دفاع سے ایک ڈی انڈکٹڈٹی یو – 142 ایم الاٹ کرنے کی درخواست کی تھی تاکہ اسے میوزیم میں تبدیل کیا جا سکے۔ حکومت آندھرا پردیش کی درخواست پر وزارت دفاع میں عمل ہو رہا ہے۔ وشاکھاپٹنم شہری ترقیات کی اتھارٹی حکومت آندھرا پردیش کی جانب سے طیارہ میوزیم سے متعلق تمام تر سرگرمیوں کو ترتیب کے ساتھ انجام دے گی۔ ٹی یو کو تباہ کیا جائے اور اسے سڑک کے ذریعہ ٹرانسپورٹ کیا جائے گا اور کرسور آبدوز میوزیم کے نزدیک سمندر کے کنارے سڑک پر دوبارہ جمع کیا جائے گا۔
2 comments