نئیدہلی۔؍اپریل۔صدر جمہوریہ ہند جناب پرنب مکھرجی نے متحدہ جمہوریہ تنزانیہ کی حکومت اور اس کے عوام کو ان کے یوم اتحاد (26اپریل 2017) پر مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کی ہیں۔
متحدہ جمہوریہ تنزانیہ کے صدر عزت مآب ڈاکٹر جان پومبے جوزف موگوفولی سے اپنے پیغام میں صدر جمہوریہ نے کہا ہے کہ’’ میں بھارت کی حکومت اور اس کے عوام کی طرف سے متحدہ جمہوریہ تنزانیہ کے یوم اتحاد کے موقع پر عزت مآب اور تنزانیہ کے عوام کو گرم جوشانہ مبارکبا د اور نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔
بھارت اور تنزانیہ کے درمیان دوستی کی روایت اور معاون رشتے ہیں جن میں برسہا برس سے استحکام آیا ہے۔ ہم آئندہ برسوں میں بھی ان کثیر جہتی تعلقات کو مستحکم کرنے کے اپنے عہد کو اُجاگر کرتے ہیں۔ جناب عالی! آپ اپنی اچھی صحت اور تنزانیہ کے دوستانہ عوام کی ترقی و خوشحالی کے لئے میری بہترین خواہشات قبول فرمائیں۔ ‘‘
6 comments