20 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

لکچدار شرح والے بانڈز 2024 اور سرکاری اسٹاک کی فروخت کے لئے نیلامی

Urdu News

نئی دہلی،  مرکزی حکومت نے قیمت پر مبنی نیلامی کے ذریعہ (i) اعلان شدہ تین ہزار کروڑ روپے کے عوض لکچدار شرح والے بانڈز 2024  (ii) پیداوار کی بنیاد پر نیلامی کے ذریعہ اعلان شدہ 8000 کروڑ روپے (کم از کم) کی رقم کے عوض نئے دس سال سرکاری اسٹاک (iii) قیمت پر مبنی نیلامی کے ذریعہ اعلان شدہ 2000 کروڑ روپے(کم از کم)  کے عوض سرکاری اسٹاک 2034 کے 7.73 فیصد اور (iv) قیمت پر مبنی نیلامی کے ذریعہ اعلان شدہ 2000 کروڑ روپے (کم از کم ) کے عوض سرکاری اسٹاک 2046 کے 7.06 فیصد کی نیلامی کا اعلان کیا ہے۔ یہ نیلامی مختلف قیمتوں کے طریقہ کار کو بروئے کار لاکر انجام دی جائے گی۔ یہ نیلامی 12 مئی 2017  (بروز جمعہ) کو ریزرو بینک آف انڈیا ممبئی دفتر، فورٹ ممبئی میں کی جائے گی۔

سرکاری تمسکات کی نیلامی میں غیر مسابقتی بولی لگانے کی سہولت کےلئے اسکیم کےمطابق اہل افراد اور اداروں کےلئے اسٹاک کی فروخت کی اعلان شدہ رقم کا پانچ فیصد تک مختص کیا جائے گا۔ نیلامی کے لئے مسابقتی اور غیر مسابقتی دونوں قسم کی بولیاں 12 مئی 2017 کو ریزرو بینک آف انڈیا کے کور بیکنگ سولیوشن (ای ۔ کوبیر) سسٹم پر الیکٹرانک فارمیٹ میں جمع کرائی جائیں۔ غیر مسابقتی بولیاں صبح ساڑھے  دس بجے سے ساڑھے گیارہ بجے کے درمیان جمع کرائی جانی چاہیے اور مسابقتی بولیاں صبح ساڑھے دس بجے سے دوپہر 12 بجے تک جمع کرائی جانی چاہیے۔

نیلامی کے نتائج کا اعلان 12 مئی 2017 (بروز جمعہ) کو ہوگا اور کامیاب بولی لگانے والوں کو 15 مئی 2017 کو رقم جمع کرانی ہوگی۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More