18 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ڈاکٹر ہرش وردھن کے ہاتھوں پنجاب یونیورسٹی کے انجنیئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے گریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ طلبا کو اسناد عطا کی گئیں

Technology Day Commemorates India’s Success In Taking Science And Technology To The Service Of The Country
Urdu News

نئی دہلی،  سائنس ، ٹیکنالوجی اور ارضیاتی سائنسز کے وزیر ڈاکٹر ہرش وردھن نے آج ڈائرکٹر شانتی سوروپ بھٹناگر انسٹی ٹویٹ آف کیمیکل انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی (ڈاکٹر ایس ایس بی یو آئی سی ای ٹی)، پنجاب یونیورسٹی کے یونیورسٹی انسٹی ٹویٹ آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی (یو آئی ای ٹی) اور  پنجاب یونیورسٹی کے علاقائی مرکز یونیورسٹی انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی سوامی سروانندگری ، ہوشیار پور کے طلبا کو اسناد عطا کیں۔ ڈاکٹر ہرش وردھن نے آج چنڈی گڑھ میں منعقدہ ڈگری ایوارڈ تقریب میں اظہار خیال کرتے ہوئے طلبا سے زور دیکر کہا کہ وہ ملک کےلئے فخر کا ذریعہ بنیں۔ انہوں نے کہا کہ جب وہ کام کے شعبے میں جائیں تو زبردست پیشہ ورانہ مہارت   کا مظاہرہ کریں۔ واضح رہےکہ پنجاب یونیورسٹی نہایت قدیم یونیورسٹیوں میں سے ایک ہے۔ 1882 میں لاہور میں یونیورسٹی آف پنجاب کا قیام عمل میں آیا تھا۔ پنجاب یونیورسٹی کے کیمپس میں 1958 میں  ایلینوئس انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی، شکاگو کے اشتراک سے ڈاکٹر شانتی سوروپ بھٹناگر یونیورسٹی انسٹی ٹیوٹ آف کیمیکل انجینئرنگ  اینڈ ٹیکنالوجی (یو آئی سی ای  ٹی) کا قیام عمل میں آیا۔ 1958 میں اپنے آغاز سے  معیاری ٹکنالوجیکل تعلیم، تحقیق اور ترقیاتی سرگرمیاں فراہم کرنے والا ایک اعلی معیاری ادارے کی حیثیت سے اپنی شناخت بنائی ہے۔

ہر سال ان اداروں سے 800 سے زائد طلبا گریجویٹ ہوکر نکلتے ہیں۔یہی طلبا کل کے ٹیکنالوجسٹ ہیں اور ملک کی تعمیر میں تعاون فراہم کرنےکے لئے تربیت یافتہ ہیں۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More