نئی دہلی،؍مئی،عورتوں اور بچوں کی ترقی کی وزارت نے جووینائل جسٹس سسٹم کے تحت ان بچوں کی بازآبادکاری کیلئے ایک اسٹینڈرڈ آپریٹنگ پروسیجر (ایس او پی) تیار کیا ہے، جن پر مقدمے چل رہے ہیں۔ مذکورہ ایس او پی کا مقصد اس طرح کے بچوں کیلئے ادارہ جاتی دیکھ ریکھ، دیکھ ریکھ کی خدمات، رضاعتی دیکھ ریکھ اور اسپانسر شپ فراہم کرکے بازآبادکاری اور معاشرے میں دوبارہ شمولیت کے کاز پر زور دینا ہے۔ ایس او پی بچوں کے بہترین مفاد اور ممکنہ معصومیت پر مبنی ہے۔ ا یس او پی کا مقصد تشدد اور استحصال سے بچوں کا تحفظ کرتے ہوئے بچوں کی قید کی مدت کو کم کرنا ہے۔ ایس او پی بازآبادکاری کو فروغ دیتا ہے جس میں امتناعی اقدامات کے برعکس کنبوں اور برادریوں کو زیادہ مناسب محفوظ اور مؤثر طریقہ کار کے ذریعے شامل کیا گیا ہے۔ ایس او پی شراکت داروں کیلئے ایک سود مند رہنمائی کے طور پر ڈیزائن کیا گیا ہے۔ وزارت نے بچوں کے حقوق کے معاملوں پر ماہرین اور وکلاء اور بچوں کے حقوق کے تحفظ کے قومی کمیشن کی خدمات حاصل کرکے ایس او پی تیار کرنے میں مشاورتی عمل اپنایا ہے۔یہ مختلف شراکت داروں سے رائے حاصل کرنے کیلئے عورتوں اور بچوں کے فروغ کی وزارت کی ویب سائٹ پر بھی ڈالا گیا ہے۔
ایس او پی ایسے بچوں کو امکانات اور مواقع فراہم کرنے میں مدد کرے گا تاکہ معاشرے میں ان کو پھر سے شامل کیا جاسکے۔