16.3 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

تمل ناڈو میں کثیر جہتی لوجسٹک پارک کی ترقی کیلئے قومی شاہراہوں کی اتھارٹی نے ٹِڈکوکےساتھ مفاہمت نامے پر دستخط کئے

एनएचएआई ने तमिलनाडु में मल्‍टीमोडल लॉजिस्टिक्‍स पार्क के विकास के लिए टिडको के साथ एमओयू पर हस्‍ताक्षर किये
Urdu News

نئی دہلی،؍مئی ،ہندوستان کی قومی شاہراہوں کی اتھارٹی نے تمل ناڈو میں کامراج بندرگاہ کےنزدیک پونیری صنعتی نوڈ علاقے میں کثیر جہتی لوجسٹک پارک کی ترقی کیلئے آج نئی دلی میں تمل ناڈو انڈسٹریئل ڈیولپمنٹ کارپوریشن لمیٹیڈ (ٹڈکو) کے ساتھ ایک مفاہمت نامے پر دستخط کئے۔ یہ دستخط سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں اور جہاز رانی کے مرکزی وزیرجناب نتن گڈکری اور تمل ناڈو حکومت کے صنعتوں کے وزیر جناب ایم سی سمپت کی موجودگی میں کئے گئے۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتےہوئے جناب گڈکری نے کہاکہ یہ ملک میں ایک مربوط کثیر جہتی ٹرانسپورٹ بنیادی ڈھانچے کی ترقی کیلئے ایک اہم سمجھوتہ ہے۔

سڑک، ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت چنئی خطے کیلئے 1295کروڑروپے کی سرمایہ کاری سمیت 33ہزارکروڑروپے کی لاگت سے پورے ہندوستان کے 15مقامات پر اپنےلاجسٹکس ایفی شیئنسی ان ہینس منٹ پروگرام کےتحت کثیر جہتی لوجسٹک پارک بنانے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔ مجوزہ لوجسٹکس پارک مجموعی طورپر کرائے بھاڑوں کی لاگت میں کمی کریں گے، گاڑیوں کی آلودگی اوربھیڑ بھاڑ کو کم کریں گےاور وائرہاؤسنگ لاگت کو کم کر سکیں گے۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More