17.9 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ایم ڈی ڈبلیو ایس نے فیتھ آرگنائزیشن کے تعاون سے 2 گنگا گرام کو گود لیا

Urdu News

نئی دہلی۔ جون۔  آج  اترا کھنڈ میں دریائے گنگا کے کنارے واقع ایک گاؤں ویر پور خرد میں منعقد ہ ایک تقریب میں پینے کے پانی اور صفائی و ستھرائی کے مرکزی وزیر جناب نریندر سنگھ تومرنے جی آئی ڈبلیو اے (گلوبل انٹر فیتھ واش الائنس) کے شریک بانی سوامی چدانند سرسوتی کے زیر قیادت فیتھ مختلف لیڈروں کی موجودگی میں دو گنگا گرام کا آغاز کیا ۔ گنگا کے کنارے  واقع دو گاؤں ، دہرا دون میں  ویر پور خرد اور پوری گڑھوال میں مالا  کو گود لیا ہے تاکہ جی آئی ڈبلیو اے کے تعاون سے ان دونوں گاؤں کو ماڈل گنگا گاؤں بنایا جائے ۔

پینے کے پانی اور صفائی و ستھرائی کی وزارت کو  ریاستی حکومتوں کے تعاون سے دریائے گنگا کے کنارے واقع گاؤں کو کھلے میں رفع حاجت سے آزاد  (او ڈی ایف) بنانے  کا اختیار ہے ۔ 4515 گاؤں میں سے 4270 گاؤں کو کھلے میں رفع حاجت سے آزاد قرار دیا گیا ہے ۔ یہ دونوں گاؤں مالا اور ویر پور خرد کو بھی کھلے میں رفع حاجت سے آزاد قرار دیا گیا ہے ۔

اب مختلف شراکت داروں کی مدد سے ان دونوں گاؤں کو ٹھوس اور رقیق فضلہ کے بند وبست کی سہولیات ، پانی کی نکاسی کا نظام، زیر زمین پانی کی ذخیرہ کاری ، مختلف وزارتوں کے تعاون سے جدید طرز کا شمشان گھاٹ  فراہم کی جائیں گی۔ ان دونوں گاؤں میں طبی جڑی بوٹیوں اور جھاڑیوں کی کاشت کو  بھی فروغ دیا جائے گا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ صاف پانی زندگی کے لیے ضروری ہے اور صفائی لوگوں کی خوشحالی کے لیے ضروری ہے ۔ انہوں نے کھلے میں رفع حاجت سے آزاد گاؤں کی حیثیت حاصل کرنے میں گاؤں کی خواتین کے رول کی ستائش کی ۔ انہوں نے اس کے لیے مرکزی حکومت کی عہد بستگی کا بھی یقین دلایا ۔ جناب تومر نے گاؤں میں ایک بایو بیت الخلاء کا افتتاح کیا ۔

بعد ازاں جی آئی ڈبلیو اے کے ذریعہ منعقدہ ’سوچھ اتراکھنڈ ، سوَچھ بھارت‘ سمینار سے خطاب کرتے ہوئے وزیر موصوف نے صفائی مہم اور دیگر سماجی امور  کو  فروغ دینے  کے لیے روحانی لیڈروں کی خدمات کو سراہا ۔ انہوں نے کہا کہ تمام مذاہب جو کہ  ایک ساتھ کام کر رہے ہیں ، بیت الخلا ء کے استعمال سمیت عادات و اطوار کی تبدیلی پر اثر انداز ہونے کی زبردست اہلیت رکھتے ہیں ۔

اس موقع پر سوامی چدانند سرسوتی نے تمام وزارتوں ، محکموں ، این ایم سی جی اور دیگر شراکت داروں کے تعاون سے ان دونوں گاؤں کو  گنگا گرام بنانے کے لیے جی آئی ڈبلیو اے کی عہد بستگی پر زور دیا۔ مذکورہ سمینار میں شرکت کے لیے آئے ہوئے فیتھ کے تمام لیڈروں نے صفائی کے تئیں اپنے عزم کا اظہار کیا ۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More