16.5 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ڈیجی یاترا-ہوائی مسافروں کیلئے ایک نیا تجربہ

‘डिजीयात्रा’ – विमान यात्रियों के लिए एक नया डिजिटल अनुभव
Urdu News

نئی دہلی،؍جون ، شہری ہوابازی کی وزارت ڈیجی یاترا پلیٹ فارم کےذریعہ ہوائی مسافروں کیلئے ایک ڈیجیٹل تجربہ بڑھا رہے۔ ڈیجی یاتراصنعت کی قیادت والی وزارت کے اشتراک کی پہل ہے، جو وزیراعظم جناب نریندرمودی کے ملک کی ہیئت تبدیل کر کے ایک ڈیجیٹل بااختیارسوسائٹی بنانے کے نظریہ کے عین مطابق ہے۔ اس سے قبل ایئر سیوا شروع کی گئی تھی، جو گاہکوں کی شکایات دور کرنے کیلئے تمام متعلقہ فریقوں کو ایک پلیٹ فارم پر لاتی ہے۔

شہری ہوابازی کے مرکزی وزیر جناب پی اشوک گج پتی راجو نے امید ظاہر کی ہے کہ ڈیجی یاترا پہل مسافروں کی پرواز کے تجربہ کی ہیئت تبدیل کرے گی اور ہندوستانی ہوابازی کو دنیا میں نہایت اختراعی نیٹ ورکوں میں شامل کرےگی۔

شہری ہوابازی کے وزیر مملکت جناب جینت سنہا نے آج ڈیجی یاترا پر رپورٹ جاری کی۔ جناب سنہا نے وزارت کی ڈیجی یاترا کی پہل پر روشنی بھی ڈای۔ انہوں نے بتایا کہ ڈیجی یاترا پہل کا مقصد پوری صنعت کو یکجا کرنا ہے تاکہ ایک ایسا ڈیجیٹل ماحولیاتی نظام وضع کیا جائے، جس سے ہندوستانی گاہکوں کو سفر کے ہر مرحلہ کےبارےمیں بلارکاوٹ لگاتار اوربغیر کاغذی کارروائی کےایک نیا تجربہ حاصل ہوگا۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More