17.9 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

کیرالہ کی سماجی ترقی نے معاشی ترقی کا اسٹیج تیار کیا ہے: نائب صدر جمہوریہ

केरल की सामाजिक प्रगति ने राज्‍य के आर्थिक विकास का मार्ग प्रशस्‍त किया: उपराष्‍ट्रपति
Urdu News

نئی دہلی۔؍جون؛ نائب صدر جمہوریہ جناب ایم حامد انصاری نے کہا ہے کہ کیرالہ کی سماجی ترقی نے ریاست کی معاشی ترقی کی راہ ہموار کی ہے جو سماجی اور اور ماحولیاتی اعتبار سے پائیدار ہے۔ انہوں نے یہ بات آج کیرالہ کے تراونکور میں رائل ری اسکریپٹ 13 جون 1817 کے دو سال مکمل ہونے کے موقع پر انسٹی ٹیوٹ آف سوشل سائنسز کی جانب سے ’’شمولیت پسند معیاری تعلیم : پائیدار ترقیاتی ہدف 4 اور کیرالہ ماڈل سے حاصل سبق‘‘ کے موضوع پر منعقدہ بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ کیرالہ کو اقتصادی سرگرمیوں پر توجہ مرکوز کرنی ہوگی جو اہم طاقت تعلیم یافتہ ورک فورس، جمہوری ادارے اور ایک سازگار قدرتی ماحول کو بروئے کار لاتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کیرالہ کو ایک حقیقی کالج سوسائٹی میں منتقل کرنے کی ضرورت ہے اور یہ اکیسوی صدی کی ہنرمندی میں مزید تعلیم مثلا تنقیدی فکر، مسائل کا ازالہ، اختراع اور ڈیجیٹل خواندگی میں ہے۔ مضبوط ، شمولیت پسند اور اعلیٰ معیاری تعلیمی نظام جو کہ تعلیم یافتہ- پیشہ ورانہ تربیت یافتہ، باحوصلہ اور اچھی طرح سے حمایت یافتہ اساتذہ کے نتیجے میں عمل میں آئے گا اور یہ مذکورہ کوشش کا لب لباب ہوگا۔

نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ ذات پات پر مبنی سماج کو یکساں حقوق کے موافق ریاست بنانے میں تعلیم نے اہم رول ادا کیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ اقدام دو صدی پہلے کیا گیا تھا جس نے تعلیم کی راہ ہموار کی اور آج جدید کیرالہ کی اہمیت کو اجاگر کر رہا ہے۔ یہ بنیادیں کیرالہ کی اپنی دانشورانہ ملکیت ہے۔

نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ کیرالہ میں تعلیم کے پھیلاؤ سے حقوق کے تئیں عوام کی صلاحیت میں اضافہ ہوا ہے۔ کیرالہ کی سماجی اور معاشی ترقی کے اشاریے تقریباً ترقی یافتہ ممالک کے برابر ہیں اور ترقی پذیر ممالک سے زیادہ اور یہ بڑے پیمانے پر تعلیم کی طرف تبدیلی کی غماز ہے۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More