نئی دہلی۔؍جون؛ وزارت برائے خارجہ امور اور محکمہ پوسٹ نے ملک کے ہیڈ پوسٹ آفس، پوسٹ آفس کو پوسٹ آفس پاسپورٹ سیوا کیندر کے طور پر استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ پاسپورٹ اور اس سے متعلق خدمات فراہم کی جا سکے۔ اس پارٹنرشپ کا مقصد پاسپورٹ سے متعلق خدمات کو بڑے پیمانے پر فراہم کرنا ہے اور یہ یقینی بنانا ہے کہ زیادہ سے زیادہ علاقے کا احاطہ کیا جا سکے۔ پہلے مرحلے میں 86 پوسٹ آفس پاسپورٹ سیوا کیندر کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ 52 پی او پی ایس کے کام کرنے لگے ہیں۔ وزارت خارجہ اور محکمہ پوسٹ پہلے مرحلے میں بقیہ 34 پی او پی ایس میں پاسپورٹ سے متعلق خدمات فراہم کرنے کے لیے تیزی سے کام کر رہے ہیں۔