نئی دہلی، صدر جمہوریہ جناب پرنب مکھرجی نے آج وڈوپی ، کرناٹک میں بی آر ایس ہیلتھ اینڈ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے سوپر اسپشلیٹی اسپتال کا سنگ بنیاد رکھا۔
اس موقع پر صدر جمہوریہ نے کہا کہ جدید طبی میدان میں ترقی اور صحت سے متعلق بنیادی ڈھانچے میں سرمایہ کاری کی بدولت ہم ہیضہ، چیچک، طاعون، دق وغیرہ جیسی بیماریوں کے علاج اور ان کے خاتمے میں قابل ذکر کامیابیاں حاصل کی ہیں، پھر بھی ملک میں منشیات کے خلاف اور صحت کی دیکھ بھال تک رسائی کے تناظر میں بھاری فرق ہے۔ صدر جمہوریہ نے کہا کہ ایک ہزار آبادی پر ایک ڈاکٹر کے بین الاقوامی معیار کے مقابلے ہندوستان میں 1700 لوگوں پر ایک ڈاکٹر کا بندوبست ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے اندرونی علاقے کے گاؤں میں صحت کی دیکھ بھال کی صورتحال اور بھی تشویشناک ہے۔
صدرجمہوریہ نے اس ہسپتال کے قیام میں ڈاکٹر بی آر شیٹی اور ان کی بیوی کی کوششوں کی تعریف کی۔