19.4 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

مینکا گاندھی نےآج ملک بھر کےآنگن باڑی مراکزمیں یوگا ڈے کی تقریبات کا آغاز کیا

श्रीमती मेनका संजय गांधी ने आज देशभर के आंगनवाड़ी केन्द्रों में योग दिवस समारोह का शुभारंभ किया।
Urdu News

نئی دہلی، خواتین اور بچوں کی ترقی وزیر محترمہ مینکا سنجے گاندھی نے آج ملک بھر کے آنگن باڑی مراکز میں یوگا ڈے کی تقریبات کا آغاز کیا۔ انہوں نے آج صبح نئی دہلی کے پيراگڑھی علاقے میں ایک آنگن باڑی مرکز میں بچوں اور بین الاقوامی یوگا ڈے -2017 کے دلکش ماسکوٹ کے ساتھ یوگا سیشن میں حصہ لیا۔ اس آنگن باڑی مرکز میں یوگا سے متعلق بیداری اور فیسٹیول میں تقریباً 150 بچوں نے حصہ لیا۔ خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزارت کے حکام اور ملازمین نے بھی یوگا سیشن میں پورے جوش و جذبے کے ساتھ شرکت کی ۔

ملک بھر کے آنگن باڑی مراکز بین الاقوامی یوگا ڈے کی تقریبات میں حصہ لیں گے۔ خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزارت نے ملک بھر میں 13.52 لاکھ آنگن باڑی مراکز کے ذریعے تقریبا 10 کروڑ مستفید ہونے والوں کو یوگا کے فوائد سے آگاہ کرنے کی مہم کا آغاز کیا ہے۔ اتنا ہی نہیں آنگن باڑی کے بچوں کو بھی باقاعدگی سے يوگا کی اہمیت بیان کی جائے گی تاکہ وہ اپنی زندگی میں یوگا کو اپنا سکیں۔

آج کے پروگرام کی خاص بات یہ رہی کہ قد آدم ماسکوٹ ، يوگيراج نے خواتین اور بچوں کی ترقی کے وزیر اور بچوں کے ساتھ يوگاسن کئے۔ يوگيراج کا ڈیزائن وزارت آیوش کے تحت تحقیق اور قدرتی علاج کونسل نے تیار کیا ہے۔

آج کے پروگرام میں ایف ایس ایس اے آئی ماسٹر صحت اور مس صحت کے ماسکوٹ نے بھی حصہ لیا اور بچوں کو محفوظ اور غذائیت سے بھرپور کھانے کے بارے میں معلومات فراہم کی۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More