نئی دلّی ، جون ؍ یوگا کے عالمی دن 2017 کے موقع پر وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج لکھنؤ میں وسیع پیمانے پر ہوئے یوگا مظاہرے میں شرکت کی ۔ شہر میں ہو رہی مسلسل بارش کے باوجود اس موقع پر ہزاروں لوگ راما بائی امبیڈکر میدان میں جمع ہوئے ۔
وزیر اعظم نےُ ملک بھر میں یوگا تقریبات میں شرکت کرنے والے تمام لوگوں لکھنؤ کے پُر جوش اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے اپنی مبارک باد پیش کی ۔ انہوں نے کہا کہ آج یوگا بہت سے لوگوں کی زندگی کا حصہ بن گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یوگا کی مقبولیت میں اضافہ ہو رہا ہے یہاں تک کہ ہندوستان سے باہر بھی ، اور یوگا نے دنیا کو ہندوستان سے جوڑا ہے ۔
وزیر اعظم نے کہا کہ انہیں یہ دیکھ کر خوشی ہوئی ہے کہ گزشتہ تین برسوں کے دوران متعدد یوگا ادارے قائم ہوئے ہیں اور انہوں نے یوگا ٹیچروں کی مانگ میں اضافے کی ضرورت کو محسوس کیا ہے ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ سلامت رہنے کے لئے صحت مند رہنا ضروری ہے ۔ مزید برآں صحت مند رہنے کے لئے یوگا ایک وسیلہ ہے ۔
وزیر اعظم نے یوگا کو اپنی زندگی کا حصہ بنانے پر زور دیتے ہوئے ہر ایک سے کہا کہ یوگا صحت کی یقین دہانی ہے اور اور اس پر عمل کرنے میں کوئی خرچ نہیں ہے۔
اس سے قبل وزیر اعظم کا لکھنؤ میں استقبال کرتے ہوئے اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ یوگا ہماری روایات کا ایک حصہ ہے اور یہ ہمیں متحد رکھتا ہے ۔