نئی دہلی،؍جون،پہلی جولائی 2017 سے جی ایس ٹی نافذ کرنے کی تیاریوں کو یقینی بنانے کی خاطر الیکٹرانکس اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت نے ٹیکس دہندگان کی آسانی کیلئے ایک مخصوص ویب پیج لانچ کیا ہے۔ جس میں اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی خدمات اور الیکٹرانک اشیاء سے متعلق معاملات کو حل کرنے کے طریقے بتائے گئے ہیں۔ اس ویب پیج پر وزارت کے ویب پورٹل: http://meity.gov.in/کے ذریعے رجو ع کیا جاسکتا ہے۔
آئی ٹی اور الیکٹرانک کے سیکٹر میں افراد، کمپنیاں اور صنعتیں سیکٹر سے متعلق مخصوص معلومات کیلئے مذکورہ بالا ویب پیچ پر رسائی حاصل کرسکتے ہیں۔ اس ویب پیچ کے ذریعے جی ایس ٹی کے نفاذ سے متعلق شکایتیں بھی درج کرائی جاسکتی ہیں۔