26 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

مرکز کے زیرانتظام سات علاقوں میں شہری اسکیموں کی پیش رفت کا دو روزہ جائزہ کل شروع ہو گا

Urdu News

نئی دلّی ، دلّی سمیت مرکز کے زیر انتظام سات علاقوں میں نئی شہری اسکیموں کی پیش رفت کا دو روزہ جائزہ کل نئی دلّی میں شروع ہو گا ۔ کل پہلے دن پانچ شہری مشنوں کے  نیشنل مشن ڈائریکٹرس  امروت ، اسمارٹ سٹی مشن ، سووچھ بھارت مشن  ( شہری ) ، پردھان منتری آواس یوجنا ( شہری ) اور دین دیال انتودیا یوجنا – این یو ایل ایم سے متعلق مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے افسروں کے ساتھ پیش رفت اور نفاذ کے معاملات کا تفصیلی جائزہ لیں گے ۔ شہری ٹرانسپورٹ سے متعلق معاملات پر بھی تبادلۂ خیال ہو گا ۔

          شہری ترقی اور ایچ یو پی اے کے مرکزی وزیر جناب ایم وینکیا نائیڈو نے  ایک اعلیٰ سطحی جائزے کے لئے 6 جولائی ، 2017 ء کو دلّی ، پڈو چیری، انڈمان نکوبار جزائر ، چنڈی گڑھ اور دادر اور نگر حویلی ، دمن اور دیو  اور لکشدیپ کے لیفٹننٹ گورنروں کی ایک میٹنگ طلب کی ہے تاکہ مختلف مشنوں کے تحت نفاذ میں تیزی لانے کے لئے ایک طریقۂ کار وضع کیا جا سکے ۔ دلّی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال اور پڈو چیری کے وزیر اعلیٰ وی نارائن سامی کو بھی اس جائزہ کے لئے  مدعو کیا گیا ہے ۔

          شہری ترقی کی وزات نے پہلے ہی پہلے ہی تجدید نو اور شہری تبدیلی ( امروت ) کے لئے اٹل مشن اور نئی دلّی میونسپل کونسل ، چنڈی گڑھ اور پورٹ بلیئر کے اسمارٹ سٹی منصوبوں کے تحت سبھی سات مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے لئے پانچ سال مشن مدت کے لئے سرمایہ کاری کو منظوری دے دی ہے ۔  مرکز کے زیر انتظام ان علاقوں  کے 16 میں سے صرف تین قصبوں  کو کھلے میں رفع حاجت سے پاک قرار دیا گیا ہے اور ان قصبوں میں صفا ستھرائی کو خصوصی توجہ دی جائے گی ۔  صلاحیت سازی کے معاملات پر بھی تبادلۂ خیال ہو گا تاکہ پروجیکٹوں پر تیزی سے عمل آوری ہو سکے ۔

          جناب وینکیا نائیڈو نے اب تک متعلقہ ریاستی راجدھانیوں میں وزرائے اعلیٰ کے ساتھ 22 ریاستوں میں شہری مشنوں کی ترقی کاجائزہ لیا ہے ۔  سات مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے سلسلے میں مجوزہ جائزے کے ساتھ  ہی 36 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں سے 29 کے معاملے میں اس طرح کا جائزہ 6 جولائی تک مکمل کر لیا جائے گا ۔ جن ریاستوں میں جائزہ لیا جانا ہے ، اُن میں آندھرا پردیش ، ہماچل پردیش ، جموں و کشمیر ، اڈیشہ ، پنجاب ، تلنگانہ اور مغربی بنگال شامل ہیں ۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More