17.9 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

کرپشن دور کرنے اور شہریوں کو بااختیار بنانے میں آدھار ایک مؤثر ذریعہ: جناب روی شنکر پرساد

आधार भ्रष्‍टाचार समाप्‍त करने और नागरिकों के सशक्तिकरण में प्रभावी उपाय है: श्री रविशंकर प्रसाद
Urdu News

نئی دلّی ،  کو سی ایس سی، ایس پی وی نے ایک ورکشاپ کا انعقاد کیا، جس کا موضوع تھا ‘‘سی ایس سی کے ذریعے آدھار خدمات – ایک منفرد اقدام’’ اس کا مقصد گاؤں کی سطح کے صنعت کاروں (وی ایل ای ایس) کے ذریعے ہندوستان میں غریب اور پسماندہ طبقوں کو کامن سروسز سنٹر (سی ایس سی ایس) کے ذریعے آدھار خدمات کو اجاگر کرنا تھا۔

الیکٹرانکس اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی نیز قانون و انصاف کے محکمے کے مرکزی وزیر جناب روی شنکر پرساد نے نئی دہلی کے انڈیا ہیبی ٹیٹ سنٹر میں اس ورکشاپ کا افتتاح کیا۔ انھوں نے زمینی سطح پر خدمات فراہم کرنے کے لئے سرگرم وی ایل ای ایس کی کوششوں کی تعریف کی۔

جناب روی شنکر پرساد نے کہا ‘‘مجھے سی ایس سی ، وی ایل ای ایس سے بڑی توقعات ہیں۔ ہمارے وی ایل ای ایس ہندوستان میں تبدیلی کے علم بردار ہیں۔ سی ایس سی ایس نے ہندوستان میں دس لاکھ لوگوں کو روزگار دیا ہے۔ مجھے اعتماد ہے کہ مستقبل قریب میں ایک کروڑ لوگ سی ایس سی ایس میں کام کریں گے۔’’

سرکاری تحریکوں کے تحت شہریوں کو سرگرم بنانے میں وی ایل ای ایس خدمات کا ذکر کرتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا ‘‘مجھے یہ دیکھ کر بڑی خوشی ہوئی ہے کہ وی ایل ای ایس میں بغیر روپئے کے استعمال کی ہندوستان میں تحریک میں وی ایل ای ایس نے دو کروڑ لوگوں کو تربیت دی ہے۔’’ انھوں نے کہا ‘‘حال ہی میں ٹیکسٹائل کی مرکزی وزیر محترمہ اسمرتی ایرانی نے ہینڈلوم کی توسیع میں وی ایل ای ایس کی خدمات طلب کی ہیں۔ حکومت کے سبھی محکمے اپنی خدمات کے لئے وی ایل ای ایس کو شامل کرنا چاہتے ہیں۔’’

انھوں نے مزید کہا ‘‘آدھار کرپشن دور کرنے کا ایک مؤثر ذریعہ ہے۔ ہم نے کرپشن دور کرکے 50 ہزار کروڑ روپے بچائے ہیں۔’’ انھوں نے امید ظاہر کی کہ وی ایل ای ایس وقت کے تقاضے پر پورا اتریں گے اور ہندوستان کو کرپشن سے آزاد کرانے میں حکومت کی مدد کریں گے۔

جناب روی شنکر پرساد اترپردیش، ہریانہ، راجستھان، مدھیہ پردیش، پنجاب اور ہماچل پردیش ریاستوں کے تقریباً 600 وی ایل ای ایس سے خطاب کررہے تھے۔ نئی دہلی کے انڈیا ہیبی ٹیٹ سنٹر میں منعقدہ اس ورکشاپ میں الیکٹرانکس او رآئی ٹی، یو آئی اے ڈی آئی کی وزارت کیمیاوی کھاد کے محکمے اور خوراک اور شہری رسدات کے محکمے کے سینئر اہلکار بھی شامل ہوئے۔

الیکٹرانکس اور آئی ٹی وزارت کے سکریٹری جناب اجے پرکاش نے کہا ‘‘سی ایس سی تحریک نے حکومت اور خاص طور پر وزیر محترم کی اعانت کے تحت ایک نئی شناخت حاصل کرلی ہے۔ مجھے یہ جان کر بہت خوشی ہوئی کہ سی ایس سی ایس نے آدھار کے سفر میں ایک اہم رول ادا کیا ہے۔’’

یو آئی ڈی ا ے  آئی کے سی ای او ڈاکٹر اجے بھوشن نے کہا ‘‘ملک میں 116 کروڑ لوگوں کو آدھار کے تحت لایا گیا ہے اور سی ایس سی نے اس سلسلے میں ایک بڑا کردار ادا کیا ہے۔ گزشتہ پانچ چھ مہینوں کے دوران آدھار کو مختلف سرکاری خدمات سے منسلک کردیا گیا ہے، تاکہ نظام میں شفافیت اور معاملات کے مؤثر ہونے کو یقینی بنایا جاسکے۔ اس کا مقصد شہریوں کو بااختیار بنانا ہے۔ ہمیں آدھار کی رفتار کو برقرار رکھنے اور مختلف طبقوں کے مابین ان کے تحفظ اور زندگی کو آسان بنانے کی آگاہی پیدا کرنے میں وی ایل ای ایس کی خدمات کی ضرورت ہوگی۔’’

ورکشاپ میں حصہ لینے والوں کا خیرمقدم کرتے ہوئے سی ایس سی، ایس پی وی کے سی ای او جناب دنیش تیاگی نے کہا ‘‘آدھار سی ایس سی کی بنیاد ہے۔ یہ ہمارا اصول ہے۔ آدھار ایک انقلاب ہے جو عام لوگوں کی زندگی بدل کر رکھ دے گا۔ ہمارے 28,000 پی ای سی ایس نے ملک میں 22 کروڑ لوگوں کو آدھار سے جوڑا ہے۔ ہمارے وی ایل ای ایس لوگوں کو ان کے گھروں پر آدھار خدمات مہیا کرارہے ہیں۔ آدھار کے ذریعے ہمارے وی ایل ای ایس نے ملک میں دیہی صنعتیں قائم کردی ہیں۔’’

آدھار خدمات فراہم کرنے میں وی ایل ای ایس کی طرف سے کیے گئے متعدد اقدامات کا ذکر کرتے ہوئے ڈاکٹر تیاگی نے کہا ‘‘ہم نے 80 لاکھ بچوں کا ملک میں اندراج کرایا ہے۔ اسکولوں، آنگن باڑی مرکزوں اور پلس پولیو بوتھوں میں ہم نے بچوں کا اندراج کرانے کی ایک نئی روایت قائم کی ہے۔

وزیر محترم نے اس موقع پر ایک خصوصی کتابچہ جاری کیا، جس میں آدھار کے ذریعے سی ایس سی ایس کے بعد منفرد اقدامات کو اجاگر کیا گیا ہے۔ انھوں نے آدھار خدمات کے لئے وقت مقرر کرنے کے آن لائن نظام کا بھی افتتاح کیا، جس سے شہری وقت مقرر کرسکتے ہیں اور متعلقہ وقت پر آدھار مرکز پر آسکتے ہیں۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More