17.9 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

جی ایس ٹی کے تحت ہاؤسنگ سوسائٹی ریزیڈنٹ ویلفیئر ایسویسی ایشن کے ذریعہ فراہم کی جانی والی خدمات مہنگی نہیں ہوں گی

आवासीय कल्‍याण समिति द्वारा दी गई सेवाएं जीएसटी के अन्‍तर्गत महंगी नहीं होंगी
Urdu News

نئی دہلی،جولائی، میڈیا کے بعض حلقوں میں یہ خبر ہے کہ ہاؤسنگ سوسائٹی ریزیڈنٹ ویلفیئر ایسوسی ایشن(آر ڈبلیو اے) کے ذریعہ فراہم کی جانے والی خدمات سازوسامان اور خدمات ٹیکس (جی ایس ٹی) کے تحت مہنگی ہوجائیں گی۔یہ خبر بالکل غلط اور بے بنیاد ہے۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ ریزیڈنٹ ویلفیئر ایسوسی ایشن (غیر منسلک ادارےیا غیر منافع بخش رجسٹرڈ ادارے ) کے ذریعہ کسی بھی ہاؤسنگ سوسائٹی یا رہائشی کمپلیکس میں اپنے اراکین کے عام استعمال کے لئے فراہم کردہ سازو سامان اور خدمات کی سپلائی جی ایس ٹی سے مستثنی ہوگی۔ اگر ریزیڈنٹ ویلفیئر ایسوسی ایشن (آر ڈبلیو اے) کے ذریعہ وصو ل کیا جانے والایہ چارج یا تعاون کی حصہ داری فی ممبر پانچ ہزار روپے تک ہے ۔

مزید برآں اگر ایک مالی سال میں اس طرح کے ریزیڈنٹ ویلفیئر ایسوسی ایشن کا مجموعی کاروبار 20 لاکھ روپے تک ہے تو اس طرح کی خدمات کی فراہمی جی ایس ٹی سے مستثنی ہوگی اگرچہ یہ چارجیز فی ممبر پانچ ہزار روپے سے زائد بھی ہوں۔

ریزیڈنٹ ویلفیئر ایسوسی ایشن(آرڈبلیو اے ) کو اپنے اراکین سے چارج کی گئی ماہانہ رکنیت/ شراکت پر جی ایس ٹی ادا کرنا ہوگا۔ اگر یہ ماہانہ رکنیت پانچ ہزار روپے فی ممبر سے زیادہ ہے اور آر ڈبلیو اے کا مجموعی کاروبار 20 لاکھ روپے سےزیادہ ہے۔ جی ایس ٹی نظام کے تحت آر ڈبلیو اے پر ٹیکس کا بوجھ اب کم ہوجائے گا کیونکہ ضروری قیمتی اشیا (مثلاً جنریٹر ، پانی کے پمپ اور لان فرنیچر) اور سازوسامان (مثلاً نل، پائپ، اور دیگر صفائی ستھرائی کے سازوسامان) اور ان پٹ سروسیز مثلاً مرمت اور رکھ رکھاؤ پر ان کے ذریعہ ادا کیے جانے والے ٹیکسوں کے سبب وہ آئی ٹی سی کے قابل ہوجائیں گے۔ جی ایس ٹی نظام سے قبل سامان اور قیمتی اشیا پر ادا کئے جانے والے ویٹ اور سینٹرل ایکسائز سےمتعلق آئی ٹی سی دستیاب نہیں تھا اور اس طرح آر ڈبیلو اے کو اس کی قیمت چکانی پڑتی تھی۔ اس طرح سے جی ایس ٹی نظام کے تحت اب ہاؤسنگ سوسائٹی (ا ٓر ڈبلیو اے) کے ذریعہ فراہم کی جانے والی خدمات پر کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More