16.3 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

شاہراہوں کو آپٹکس فائبر تیل اور گیس پائپ لائنیں بچھانے کیلئے استعمال کیاجاسکتا ہے:نتن گڈکری

Urdu News

نئی دہلی، ؍جولائی، سڑک، ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کےمرکزی وزیرجناب نتن گڈکری نے کہا ہے کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کا ملک میں شفاف اور مؤثر حکمرانی فراہم کرنے میں کلیدی رول ہے۔ جناب گڈکری آج نئی دلی میں بہت چھوٹی، چھوٹی اور اوسط درجے کی صنعتوں کی ہندوستانی فیڈریشن اور اے بی پی گروپ کی طرف سے منعقد کردہ تقریب اِنفوکوم2017میں اظہارخیال کر رہےتھے۔

ہندوستانی انجینئروں اور دنیا کے سافٹ ویئر ماہرین کےرول کی تعریف کرتے ہوئے جناب گڈکری نے کہا کہ اگر ہم دنیا میں مسابقت میں برتری کو قائم رکھنا چاہتے ہیں، تو ہم کو اپنے اثاثوں سےزیادہ سےزیادہ فائدہ حاصل کرنے کیلئے ٹیکنالوجی کا بھرپورفائدہ اٹھانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت کے پاس تقریباً دو لاکھ میٹر کی شاہراہیں ہیں اور اس نے آپٹک فائبر اور تیل و گیس پائپوں کو بچھانے کیلئے اس پوری پٹی کے استعمال کی پیشکش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سے وزارت کو کچھ مالیہ حاصل ہو سکتا ہے، جسے سڑکوں کی مرمت اور انہیں برقرار رکھنے کیلئے مزید استعمال کیا جاسکتا ہے۔

سڑک ٹرانسپورٹ سیکٹر کےبارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے جناب گڈکری نے کہا کہ بہت جلد، جو ڈرائونگ لائسنس جاری کئےجائیں گے، وہ پوری طرح کمپیوٹرائزہوں گے۔ ڈرائیونگ لائسنس جاری کرنے کیلئے کسی شخص کی فٹنس کا فیصلہ ایک کمپیوٹر پروگرام کےذریعے کیاجائےگا۔ اس میں کوئی انسانی مداخلت نہیں ہوگی۔ اس سے سڑکوں پر سلامتی کو بڑھایاجاسکےگا اور اس بات کو یقینی بنایا جا سکےگا کہ لائسنس مستحق ڈرائیوروں کو ہی جاری کئےگئے ہیں۔

جناب گڈکری نے مزید کہا کہ پچھلےسال ان کی وزارت کی طرف سے جو ای-چنگی شروع کیاگیاتھا، اس سے قومی شاہراہوں پر ٹول پلازوں پر ٹریفک کی بھیڑ کو کم کرنے میں مدد ملی ہے۔ ایف اے ایس ٹیگ رکھنےوالےسڑک اور دیگرگاڑیوں کو ٹول(چنگی)گیٹس پر رکھنے کی ضرورت نہیں ہے، کیونکہ چنگی کو ان آر ایف آئی ڈی ٹیگز کےذریعے الیکٹرونکلی ادا کردی گئی ہے۔ وزیر موصوف نے کہا کہ ایسی کوششیں کی جارہی ہیں کہ زیادہ سے زیادہ گاڑیاں ایف اے ایس ٹیگس کا استعمال کریں۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More