19.4 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

پاکستان سے ڈی جی ایم او سطح کی گفت و شنید

Urdu News

نئی دلّی ،  جولائی ؍پاکستان کے ڈی جی ایم او کی پہل پر 17 جولائی ، 2017 کو ڈی جی ایم او کی سطح پر گفت و شنید کی گئی ۔
گفت و شنید کے دوران ، پاکستان کے ڈی جی ایم او نے کپواڑہ ضلع کے ہندوستانی کیرین سیکٹر کے بالمقابل پاکستانی مقبوضہ کشمیر کے اتھ مقام پر پاک فوجی ٹکڑیوں کو نشانہ بنائے جانے کے نتیجے میں چار پاکستانی فوجیوں اور ایک شہری کی ہلاکت کا معاملہ اٹھایا ۔
اس کے جواب میں بھارتی ڈی جی ایم او نے واضح کیا کہ اب تک جنگ بندی کی تمام تر خلاف ورزیاں پاکستانی فوج کی جانب سے کی گئی ہیں اور بھارتی فوج نے محض اس کا مناسب جواب دیا ہے ۔ علاوہ ازیں ، جہاں تک بھارتی فوج کی فائرنگ کا سوال ہے ، تو وہ لائن آف کنٹرول ( ایل سی ) سے ملحق پاکستانی چوکیوں کے قریب سے داخل ہونے والے مسلح در اندازوں پر ہی کی گئی ہے ۔
ڈی جی ایم او نے پوری وضاحت کے ساتھ یہ بات بھی پیش کی ہے کہ لائن آف کنٹرول کے ساتھ ساتھ در اندازی کا یہ سلسلہ جاری ہے اور اس میں پاکستان کی ہراول چوکیوں کا تعاون بھی شامل رہتا ہے جس کے نتجے میں لائن آف کنٹرول پر امن و امان میں خلل پڑتا ہے اور ساتھ ہی ساتھ داخلی سلامتی بھی متاثر ہوتی ہے ۔ سرحد پار سے کی جانے والی ان کارروائیوں میں در اندازوں کے ذریعہ ہمارے فوجیوں کو نشانہ بنانے میں پاکستانی فوجی ٹکڑیوں کا باقاعدہ تعاون حاصل رہتا ہے اور اس کا اظہار لگا تار ہمارے فوجیوں کو نشانہ بنانے سے ہوتا رہتا ہے ۔
ڈی جی ایم او نے واضح الفاظ میں جتا دیا ہے کہ بھارتی بری فوج جنگ بندی کی کسی بھی خلاف ورزی کا معقول جواب دینے کا حق محفوظ رکھتی ہے تاہم لائن آف کنٹرول کے ساتھ ساتھ امن و امان کی بر قراری کی کوششوں کے لئے مخلص بھی ہے ، شرط یہ ہے کہ سر حد پار سے بھی ایسا ہی جواب ملے ۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More