20 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

بھارت کے ڈی جی ایم او نے پاکستان کے ذریعے شہریوں کو نشانہ بنانے کا معاملہ اٹھایا

Urdu News

نئی دہلی،؍جولائی،بھارت کے فوجی آپریشن کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی ایم او) لیفٹیننٹ جنرل اے کےبھٹ نے آج سہ پر ساڑھے تین اپنے پاکستانی ہم منصب سے بات کی۔ انہوں نے لائن آف کنٹرول سے متصل علاقوں میں بلاجواز فائرنگ اور جنگی بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شہری علاقوں میں فائرنگ کا معاملہ اٹھایا۔ پاکستان کے ڈی جی ایم او کو پاکستانی فوجیوں کی کارروائی کے بارے میں مطلع کیا گیا کہ انہوں نے جان بوجھ کر سول گاؤوں کو نشانہ بنایا اور اسکولی بچوں پر اس وقت فائرنگ کی جب انہیں اسکول سے نکالا جارہا تھا۔ انہوں نے کہا کہ یہ کی فوج کا رویہ نہیں ہونا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج ایک پیشہ ور فورس کے طور پر شہریوں کو نشانہ بنانے سے گریز کرتی ہے اور پاکستانی فوج سےبھی اسی طرح کا رویہ اپنائے جانے کی امید کرتی ہے۔

پاکستانی ڈی جی ایم او کو جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کے بارے میں بھی مطلع کیا گیا جس میں جان بوجھ کر معرکہ آرائی کو بڑھاوا دینے کی کوشش کے ساتھ ساتھ دراندازی کی کوششیں بھی شامل ہیں۔ پاکستانی ڈی جی ایم او پر اس بات کیلئے زور دیا گیا کہ وہ اپنے فوجیوں پر سخت کنٹرول کریں اور انہیں ہدایت دیں کہ وہ کسی ناپاک کارروائیوں میں ملوث نہ ہوں۔ بھارتی فوج بھارتی شہریوں کی جان ومال کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے تمام ضروری اقدامات کررہی ہے اور ساتھ ہی پاکستانی شہریوں کو نشانہ بنانے سے گریز کرتی ہے۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More