نئی دلّی ، شہری ہوا بازی کے وزیر مملکت جناب جینت سنہا نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کےتحریری جواب میں بتایا ہے کہ ہماچل پردیش میں کلو میں بھٹنار ہوائی اڈے اور کانگڑا میں گاگل ہوائی اڈے پر بالتریب اے ٹی آر ۔ 72 اور اے ٹی آر ۔ 42 طیاروں کی آمد و رفت کے امکانات موجود ہیں اور اچھے موسم میں یہ طیارے یہاں سے ہر طرح کے مقصد کے لئے استعمال کئے جا سکتے ہیں ۔ اِن ہوائی اڈوں کو لوڈ پینالٹی کے بغیر اِن دونوں ہوائی اڈوں سے پرواز کرنے کے لائق بنانے کے لئے ایئر پورٹس اتھارٹی آف انڈیا ( اے اے آئی ) نے ہماچل پردیش کی ریاستی حکومت کے رو برو اِن ہوائی اڈوں کی توسیع اور دیگر کام کاج کے لئے بالترتیب 153 ایکڑ اور 27.77 ہیکٹیئر آراضی کی ضرورت کا تخمینہ پیش کیا ہے ۔ وزیر موصوف نے بتایا ہے کہ اِن دونوں ہوائی اڈوں پر ترقیات کے مزید کام ریاستی حکومت کے ذریعے اے اے آئی کے لئے زمین کے حصول اور آراضی سے متعلق دیگر واجبات کی ادائیگی کے بعد ہی ممکن ہو سکیں گے ۔