نئی دہلی، ٹیکس دہندگان کو درپیش مشکلات کے مدنظر مالی سال 17-2016 یعنی تخمینہ سال 18-2017 کے لئے انکم ٹیکس ریٹرن بھرنے کی واجبی تاریخ 5 اگست تک (مخصوص زمروں کے ٹیکس دہندگان کے لئے ) بڑھادی گئی ہے۔
5 اگست 2017 کو ہفتہ کا دن ہونے کے ناطے مینوئل ریٹرن بھرنے کا راستہ ہموار کرنے کی غرض سے سینٹرل بورڈ ا ٓف ڈائریکٹ ٹیکسیس (سی بی ڈی ٹی ) نے ملک بھر کے تمام انکم ٹیکس کے دفاتر میں نصف شب تک انکم ٹیکس ریٹرن ریسیو کرنے کے لئے ضروری انتظامات کرنے کی ہدایت دی ہے۔