نئی دہلی، ، آیوش کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) شری پد یسو نائک نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ نشے کی لت چھڑانے والے مراکز میں نشہ آور دوائیوں کا استعمال کرنے والوں کی نشے کی لت چھڑانے اور ان کی باز آبادکاری کے لئے یوگا کی تکنیکوں کا بڑے پیمانے پر استعمال کیا جارہا ہے۔اس کام میں یوگا کی جن تکنیکوں کا استعمال کیا جارہا ہے، ان میں مخصوص قسم کے آسن پرانایام، شٹکریا اور دھیان شامل ہیں۔
آیوش کی وزارت نے نشے کی لت چھڑانے والا کوئی مخصوص مرکز قائم نہیں کیا ہے، کیونکہ یہ حقیقت ہے کہ نشے کی لت چھڑانے والےموجودہ زیادہ تر مراکز میں یوگا کی تکنیکوں کا بڑے پیمانے پر استعمال کیا جارہا ہے۔