25 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

تعلیمی قرض کو آسان بنانے کی اسکیمیں

Urdu News

نئی دہلی، مالیے کے وزیر مملکت جناب ارجن رام میگھ وال نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ سبھی درجۂ فہرست کمرشیل بینک طلباء کو تعلیم سے متعلق قرض فراہم کرتے ہیں ۔ مطالعے کی مدت کے دوران اور دوبارہ ادائیگی کے شروع ہونے تک سادا وصول کیا جاتا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کی طرف سے بہت سی اسکیمیں شروع کی گئی ہیں تاکہ طلبا کو سود سبسڈی فراہم کی جا سکے ۔ جو اسکیمیں شروع کی گئی ہیں ، ان میں مرکزی اسکیم شامل ہے ، جس کے تحت سود سبسڈی فراہم کرنا ہے ، جب کہ مکمل سود سبسڈی ان طلباء کے لئے دستیاب ہے ، جو معاشی اعتبار سے کمزور طبقوں سے تعلق رکھتے ہیں ۔ پابندی کی مدت کے دوران یکم اپریل ، 2009 ء کے بعد یا یکم اپریل ، 2009 کو تعلیمی قرضے تقسیم کئے گئے ۔

پڑھاؤ پردیش اسکیم کے تحت ان با صلاحیت طلبا کو سود سبسڈی دینا ہے ، جو نوٹیفائیڈ اقلیتی طبقوں کے مالی اعتبار سے کمزور طبقوں سے تعلق رکھتے ہیں ۔ یہ سود سبسڈی بیرون ملک پڑھائی کے لئے ہے ۔

دیگر پسماندہ طبقوں کے لئے بیرون ملک پڑھائی کے لئے تعلیمی قرض پر سود کی سبسڈی کی ڈاکٹر امبیڈکر سینٹرل سیکٹر اسکیم ، جہاں پابندی کی مدت کے لئے طلبا کی طرف سے قابل ادائیگی سود حکومت ہند برداشت کرتی ہے ۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More